کرک اگین کرکٹ رائونڈاپ
عمران خان مجھ سے کیوں ناراض،جاوید میاں داد نے پردہ اٹھادیا،۔پاکستان کے بعد افغانستان کو بھارت کی سیریز بھی مل گئی۔افغان ٹیم اس سال جون میں بھارت کا مختصر دورہ کرے گی۔کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے سیریز منسوخی کے بعد افغناستان نے گزشتہ ماہ پاکستان سے شارجہ میں 3 ٹی 20 میچزکھیلے تھے۔اب اس کی بھارت میں بھی سیریز ہوگی۔
سری لنکا نے آئرلینڈ کے خلاف اپنے ٹیسٹ اسکواڈز کا اعلان کیا ہے۔ڈکویلا کو ڈراپ کردیا ہے۔
پاکستان کے سابق کپتان جاوید میاں داد نے کہا ہے کہ عزت سب کی کرنی چاہئے۔بھارت کے خلاف شارجہ کے تاریخی چھکے کے حوالہ سے انکشاف کیا کہ ہماری 5 وکٹیں جلد گرگئی تھیں،اس وقت ذہن میں یہ تھا کہ ہارنا بھی عزات سے ہاریں،آرام سے کھڑے ہوکر کھیلنے کی کوشش کی،آخر تک رہا،مارنے کا وقت آئے گا،آگیا،ذہن میں یہ تھا کہ ہاریں بھی تو عزت سے ہاریں،آخری بال پر چھکے کا کوئی دبائو نہ تھا،میں تو پورا میچ ایسے ہی کھیل رہا تھا۔
پاکستان کے ملٹی کلر ڈائریکٹرکرکٹ مکی آرتھر پر انگلش میڈیا کا تازہ تبصرہ
جاوید میاں داد نے بتایا ہے کہ میں اور عمران خان قریب تھے،کائونٹی ایک ساتھ کھیلتے تھے۔6 ماہ ایک ساتھ رہتے تھے۔اچھا تعلق تھا۔تھوڑی سی ناراضگی ہوئی ہے کہ زندگی بھر ہم مانگتے رہیں،اس پر خان صاحب ناراض ہوگئے۔ہم جب جیتے تھے تو اس کے بعد ٹی وی پر میں نے لائٹ موڈ میں کہا تھا کہ عمران خان کے ہسپتال کی وجہ ہمیں مانگنا پڑرہا ہے۔میں نے ایسے کہدیا،وہ چل گیا،اس پر نارض ہوئے لیکن اب جب وہ وزیر اعظم بنے تھے تو میں ان کے پاس گیا تھا۔اس کے پاس ہم کہیں گئے،کسی سے پوچھا کہ وزیر اعظم بن جائیں گے۔وہ بن گئے،لیکن انہوں نے شکریہ ادانہ کیا۔
میں اس کے بعد وزیر اعظم عمران خان سے ملا،میری بات مان لیتے تو آج یہ حالات نہ ہوتے۔پاکستان کا قرض بھی اتاردیتے۔میرے پاس صلاحیت ہے۔عمران خان کان کے کچے ہیں۔تھوڑا سا پرابلم ہے۔جب آپ سیاست میں ہوتے ہیں تو مخالفت بھی ہوتی ہے۔ہمارے ہاں برداشت نہیں ہے۔
جاوید میاں داد نے انکشاف کیا کہ جب وہ وزیر اعظم بنے تو میں ملا،اس کے بعد ہماری ختم ہوگئی تھی۔عمران خان کو ان باتوں سے آگے نکلنا چاہئے۔
سابق کپتان نے کہا کہ مجھے تو بال ٹھاکرے سے بڑی عزت ملی۔سیاست میں سب چلتا ہے۔موجودہ کپتان بابر اعظم ابھی بچہ ہے۔سیکھا ہی نہیں۔بہت کچھ سیکھنا پڑے گا۔