لاہور،کرک اگین رپورٹ۔اہم ترین موقع پر کراچی کنگز کا بیٹر ناٹ آئوٹ کیوں قرار،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پی ایس ایل میں کراچی کنگزکے خلاف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹر محمد نبی کا اہم ترین مرحلہ پر کیچ کیوں ناٹ آئوٹ میں تبدیل ہوا۔یہ وہ وقت تھا کہ جب کراچی کنگز کے کھلاڑی اوپر تلے گئے تھے،گلیڈی ایٹرز کو یہ وکٹ درکار تھی لیکن ناٹ آئوٹ کا سائن کیوں چمکا۔
یہ ابرار احمد بال کررہے تھے ۔96 پر 4 وکٹ گرچکے تھے کہ ایسے میں محمد نبی نے تیز شاٹ ایکسٹرا کور پر کھیلا،بال ہوا میں تھا۔فیلڈر وسیم جونیئر نے لمبی ڈائیو کرکے ایک ہاتھ سے کیچ پکڑلیا،زمین سے کئی انچ اوپر تھا لیکن پھر بھی ناٹ آئوٹ رہا،کیونکہ اسی ایکشن میں زمین پر گرتے ہوئے وسیم کے ہاتھ میں موجود گیند زمین پر لگ رہی تھی۔ناٹ آئوٹ قرار دیاگیا۔
نبی تھوڑی دیر بعد پھر بھی آئوٹ ہوگئے۔