ابوظہبی،کرک اگین رپورٹ
ریٹائرمنٹ کیوں لی،عماد وسیم نے پہلی بار وجہ بتادی،فیصلہ تبدیل ہوگا یا نہیں۔عماد وسیم نے ریٹائرمنٹ لینے کی وجہ خود ہی بتادی۔کہتے ہیں کہ اس لئے ریٹائرڈ ہوا ہوں کہ 34 سال کی عمر میں مزید کیا کرتا۔ذہنی سکون درکاتھا،اس کے لئے یہ سب کیا ہے۔انہوں نے یہ باتیں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ایک انٹرویو میں کہی ہیں۔ساتھ ہی کہا ہے کہ شکایت یاجواب شکایت کی کوئی بات نہیں ہے۔اپنے فیصلے خود کئے۔کسی کا دبائو تھا نہ کوئی لالچ۔
ایک سوال کے جواب میں لیفٹ ہینڈ اسپن اوپنر نے کہا ہے کہ یوٹرن کسے کہتے ہیں۔مجھے علم نہیں لیکن یہ فیصلہ واپس لینے کیلئیے نہیں کیا تھا،کل کا مجھے نہیں علم ،حالات کہاں ہوں،میں اپنے فیصلے سے خوش ہوں اور اس پر قائم ہوں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کی تبدیلی اور کپتان کی نئی تعیناتی کے فوری بعد امید تھی کہ وہ سلیکشن کی توقع رکھیں گے لیکن ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ کے ساتھ بات کرتے ہی ریٹائر ہوگئے۔