لاہور،راولپنڈی:کرک اگین رپورٹ
نسیم شاہ کو کیوں نکالا،رمیز راجہ نے اندر کی خبر بریک کردی،پچ اور ٹیسٹ پر بڑی پیش گوئی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کے سابق کپتان اور سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے بنگلہ دیش کے خلاف مسٹ ون ٹیسٹ میں شاہین کے بعد نسیم شاہ کو بھی ڈراپ کئے جانے پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے اور ساتھ میں وجہ بتاتے ہوئے پچ کے حوالہ سے بڑا دعویٰ کیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان کو اٹیکنگ گیم کرکے میچ جیتنا ہوگا۔
پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف کل ملا کر 16 ٹیسٹ میچزکی بائولنگ کا تجربہ ڈالا ہے۔مجھے ایسا لگا ہے کہ نسیم شاہ کو غصہ کی وجہ سے باہر نکالا ہے۔شاہین کو نہیں کھلایا تو نسیم شاہ کو بھی نہیں کھلانا۔مجھے لگتا ہے کہ نسیم شاہ بہتر رہتے،ذرا غصہ سے بال کرتے لیکن اس پچ پر اہم بات یہ ہے کہ تسکین نے اگرچہ 3 وکٹیں لیں لیکن اسپنر 5 آئوٹ کرگئے،ساتھ میں شکیب الحسن نے بھی حصہ ڈالا۔
رمیز راجہ نے کہا ہے کہ آپ شان مسعود ہیں یا صائم یوب،جب ففٹی کرلی ہے تو سیٹ ہوگئے ہیں۔پھر کیوں ناکام ہوئے ہیں۔بنگلہ دیش کے پاس اگرچہ ینگ پیس بائولرز ہیں مگر ان کے پاس پیس ہے۔بابر اعظم سے لینتھ نہیں پکڑی جارہی،جب آئوٹ آف فارم ہو تو یہی ہوتا ہے۔پاکستان کا فرنٹ بیٹنگ میں کچھ نہیں۔ہمارے پاس ٹیل اینڈرز اچھے نہیں۔
دوسرا ٹیسٹ،پاکستانی بیٹنگ فلاپ،مکمل ڈھیر ہوگئی،مشفیق الرحیم کتنے زخمی
رمیز راجہ کہتے ہیں کہ 274 اسکور برا نہیں ہے۔وقت کم ہے۔پاکستان کو اٹیکنگ کرکٹ کھیلنی ہوگی۔بنگلہ دیش اگر جیت گیا تو پاکستان کیلئے مسائل بڑھ جائیں گے،ان کی بیٹنگ میں ردھم نہیں ہے۔ایسی پچ پر بیٹنگ بھی اچھی کرنے کی ضرورت ہے۔یہ پچ اگلے دنوں میں اوپر نیچے کرے گی۔پاکستان کو 50 سے 60 رنزکی برتری لینی ہوگی۔یہ پچ اتنی سادہ نہیں ہے،یہ لائچی،سپاری خوشبو والا پان ہے۔
بنگلہ دیش نے پاکستان کے 274 رنزکے جواب میں بناکسی نقصان کے 10 رنزبنالئے تھے۔