میلبرن،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کے خلاف ٹی 20 ورلڈکپ فائنل مین انگلینڈ کے مارک ووڈ کھیلیں گے یا نہیں۔ڈیود ملان ایکشن میں آئیں گے یا نہیں۔یہ وہ سوالات ہیں جو پاکستانی کیمپ کے لئے بھی اہم ہیں۔یہ دونوں کھلاڑی بائولنگ اور بیٹنگ میں شاندار ہیں،اس لئے اگر یہ کھیلے تو پاکستان کے لئے مشکلات کھڑی کریں گے۔خاص کر مارک ووڈ،جن کی تیز اور اچھال والی بائولنگ بار اعظم اور رضوان کے لئے ہمیشہ ہی مسئلہ رہی ہے۔
انگلش کیمپ سے یہ اطلاع ہیں کہ مارک وود اور ڈیوڈ میلان کے معاملہ میں انگلش کیمپ کوئی پینک نہیں لے گا،ان پلیئرزپرکوئی جلدبازی یا دبائو والی بات نہیں ہوگی،اگر یہ کھلاڑی مکمل فٹ ہوئے تو ضرور کھیلیں گے ورنہ ان کی جگہ فل سالٹ اور کرس جارڈن ہونگے،جنہوں نے بھارت کے خلاف سیمی فائنل کھیلا تھا۔کرس جارڈن نے بھارت کے خلاف 3 وکٹیں لی تھیں۔
ٹی20 ورلڈکپ فائنل،خفیہ پلاننگز لیک،آپ کے جاننے کے لئے بھی بہت کچھ
مارک ووڈ کی سنیں تو وہ کہتے ہیں کہ فٹنس بحال ہورہی ہے۔امید کرتا ہوں کہ کھیل سکوں گا۔انہوں نے انکشاف کیا کہ منیجمنٹ مجھے اس لئے رسک میں نہیں ڈالنا چاہتی کہ ٹی 20 ورلڈکپ فائنل کے بعد پاکستان کا دورہ ہے،مجھے وہاں کے لئے محفوظ کرنا چاہتے ہیں لیکن میں اس کا نہیں سوچ رہا۔میں فائنل کھیلنا چاہتا ہوں۔
پاکستان اور انگلینڈ اتوار کو ٹی 20 ورلڈکپ کا فائنل کھیلیں گے۔