ملتان۔کرک اگین رپورٹ۔ہر ایک یہاں یہ سوال کررہا ہے کہ کیا پاکستان ملتان ٹیسٹ بچاپائے گا یانہیں۔دنیائے کرکٹ کے 99 فیصد طبقے کو پاکستان کو یقین ہے کہ پاکستان میچ نہیں بچاپائے گا۔اکثریت کو یقین ہے کہ اننگ کی شکست سے بھی نہیں بچ پائے گا۔گویا وہ ہوجائے گا جو پہلے کبھی نہیں ہوا کہ 500 اسکور والی ٹیم اننگ سے ہارجائے۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں آج جمعہ 11 اکتوبر کی صبح بارش کی امید بھی نہیں کرسکتے۔آسمان صاف ہے۔سورج چمک رہا ہے اور دھوپ کی سنہری کرنیں میدان کے سبزے کومزید نکھار رہی ہیں۔پاکستان میچ بچاگیا تو بڑا جادو ہوگا اگر نہ بچاپایا تو شان مسعود کی یہ آخری اسائنمنٹ ہوگی۔سیریز کے اختتام تک کپتانی شاید کرلیں،اس کے بعد نہیں ۔بابر اعظم کیلئے بھی ضروری ہوگیا ہے کہ وہ آرام کرلیں یا کوئی وقفہ لے لیں۔
کوئی چند گھنٹے پرانی بات تھی۔ہم کہہ رہے تھے کہ ملتان میں وکٹوں کا طوفانی جھکڑ کب چلے گا۔اسپنزز کب متحرک ہونگے لیکن یہ نہیں سوچا تھا کہ ہم میچ کی صبح یہ آرزو کریں کہ ٹریک فلیٹ رہے۔ہچ مردہ ہو۔بائولرز ناکام ہوں۔بیٹرز محفوظ ہوں۔پاکستان کی دوسری اننگ کی شروعات نے سب کچھ بدل دیا ہے۔
ٹیسٹ کرکٹ کی 147 سالہ تاریخ میں پاکستان کو ایسی شکست کاخطرہ جو کسی ٹیم کو نہیں ہوئی
ریکارڈز کا ذکر چل رہا ہے تو ہیری بروک نے ہائے ہائے کروادی ہے۔یسے وہ خود بھی خوش ہونگے۔پاکستان سے بہت زیادہ خوش۔بروک شاید یہ چاہیں گے کہ انگلینڈ اپنی تمام ٹیسٹ کرکٹ پاکستان میں کھیلے۔ یہاں پر چار ٹیسٹ میں اس نے برطانیہ میں 13 میچوں میں اپنے 761 رنز سے زیادہ 785 رنز بنائے ہیں۔انگلینڈ کے 823 رنز ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا چوتھا بڑا ٹوٹل،ٹاپ 10 میں 5.23 کی رن اوسط کے ساتھ پہلا تیز ترین مجموعہ تھا۔یہی نہیں پاکستان کو اس دہانے پر پہنچانا کہ اس نے 500 اسکور کیا ہو۔ٹیسٹ کرکٹ کے پہلے 4 ایام کے 10سیشنز میں صرف 13 وکٹیں گری ہوں اور 1200 کے قریب اسکور ہوں۔پھر یکدم آپ جیتنے کی جانب جارہے ہوں اور مخالف ٹیم اننگ کی شکست کے سایہ تلے ہو۔اگر ایسا ہوگیا تو یہ ہسٹری میں پہلی بار ہوگا۔یہ رومانوی کہانی ہے انگلینڈ کیلئے،انگلش فینز کیلئے اور کرکٹ کے نیوٹرل شائق کیلئے۔پاکستان کیلئے ہرگز نہیں۔
پاکستانی ٹیم کو سائیکالوجسٹ اور ٹیکنیشن کی ضرورت ہے،رمیزراجہ کا انکشاف
بروک کی کیا علم تھی ان کے 317 رنز 1990 میں گراہم گوچ کے بعد کسی انگلش کھلاڑی کی پہلی ٹرپل سنچری، اور روٹ کے ساتھ 522 گیندوں میں ان کا 454 کا اسٹینڈ، جو 67 سال قبل پیٹر مے اور کولن کاؤڈری کی جانب سے انگلینڈ کے لیے کسی بھی وکٹ کے لیے بہترین پارٹنرشپ کو گرہن لگانے کے لیے کافی تھا۔ اعدادوشمار کے شوقینوں کانوں سے کانوں تک مسکراتے رہیں، لیکن ابھی اور بھی بہت کچھ ہونا تھا۔بروک نے انگلش بیٹر کے طور پر 5 ویں بہترین اننگ کھیلی۔ٹیسٹ کرکٹ کا دوسرا تیز ترین ٹرپل ٹریگر ہنڈر بنایا۔مجموعی طور پر 322 گیندوں پر 29 چوکوں اور تین چھکوں کے درمیان 109 سنگلز، 31 دو اور چار تین رنز بنائے، جس کا اسٹرائیک ریٹ 98.44 تھا۔
ملتان ٹیسٹ ریکارڈ بک کا نیا عنوان بن گیا،18 سےزائد نئے ریکارڈز،تفصیلات ایک ساتھ