ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے کرک اگین رپورٹ۔انگلینڈ کے خلاف جیت ایک رات کا نتیجہ نہیں،پچ اور سلیکٹرز پر شان مسعود کا اہم جواب۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے دعویٰ کیا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف جیت کوئی ایک رات کی بات نہیں،اس کے پیچھے پلاننگ اور حکمت عملی ہے۔پاکستان کرکٹ کیلئے جیت ضروری تھی۔فینز کیلے بھی ہمارے لئے۔ہم نے ہر بار رسک لیا لیکن اس بار کامیاب ہوگئے ۔
ملتان انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس میں پاکستان کے فاتح کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ یہ جیت اوور نائٹ نہیں۔اس کے پیچھے پلاننگ ہے ہم نے ایسی ٹیم بننا ہے کہ 20 آؤٹ کرسکیں۔ہم کو اس میچ میں برتری ملی اس کا فائدہ ہوگا ۔
آج صبح اٹھا تو کچھ نیا نہیں۔جسے نہیں دیکھنا،اسے نہیں دیکھتا۔ہم نے بہت دکھ محسوس کیا کہ جیتیں۔ہماری کوشش اس میچ میں یہی تھی کہ جیتیں۔
بین سٹوکس نے بیٹ دے مارا،ناصر حسین بول پڑے،تم ایسا نہیں کرسکتے
شان مسعود نے بار بار ایک بات کی کہ یہ کھلاڑیوں کی مسلسل محنت کا نتیجہ ہے۔جیت ضرروی تھی۔بطور کپتان پہلی ٹیسٹ فتح ضروری تھی،پچ ہم دونوں ٹیموں کیلئے ہی ایک جیسی تھی۔ٹاس جیتنے کا فائدہ ہوا مگر وہ کوئی بھی جیت سکتا تھا۔ہم بنگلہ دیش سے ٹاس کے معاملہ میں دوسری لائن پر تھے لیکن نتائج حق میں نہیں تھے۔استعمال شدہ پچ،سلیکٹرز،کوچز کا پچ پر گھنٹوں گزارنا اور پھر اسپنرز کھلانا یہ سب ٹیم ورک تھا،اسے الگ الگ مت دیکھیں۔ہم سب ایک پیج پر ہیں۔
پاکستان کی ہوم گرائونڈ میں 44 ماہ بعد پہلی ٹیسٹ فتح،کیا ہوتا رہا