ڈنیڈن،کرک اگین رپورٹ
نیوزی لینڈ میں شکست کے ساتھ کھلاڑیوں کی سخت گرفت،نیا حکم جاری۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ نیوزی لینڈ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور ٹیم منیجمنٹ میں نئی کھچڑی پک گئی ہے۔۔کھلاڑیوں کے ساتھ ایسا معاملہ برتا جرہا ہے جیسے وہ کرفیو میں ہوں اور یا پھر کسی اسکول کی ابتدائی کلاس میں۔انہیں یہاں تک بتایا گیا ہے کہ منجیر اور ٹیم ڈائریکٹر کو کیسا پروٹوکول دینا ہے،اس حوالہ سے میڈیا میں خبریں چل گئی ہیں۔
ٹیم کے سرکاری منیجر نوید اکرم چیمہ کیلئے کھلاڑیوں کا سلام کرنا لازمی کہا گیا ہے اور اسے یہ درس دیا گیا ہے کہ بڑوں کا ادب کیا جاتا ہے۔
محمد حفیظ کے لیکچرز بھی جاری ہیں۔نیوزی لینڈ کے خلاف مسلسل تیسری شکست پر کھلاڑیوں کی کمزوریوں اور غلطیوں پر ڈانٹ ڈپٹ بھی کی گئی ہے۔
بابر اعظم بظاہر پرسکون ہیں لیکن ہلکا پھکلا سنجیدہ انداز لئے سب سنتے اور بولتے کم ہیں۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی 20 میچ کل جمعہ صبح 11 بجے کھیلا جائے گا۔