| | | |

ویمنز ایشیا کپ 2024،پاکستان کو پھر بھارت سے شکست

دمبولا،کرک اگین رپورٹ

ویمنز ایشیا کپ 2024،پاکستان کو پھر بھارت سے شکست۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایشیا کپ ویمنز 2024 کے گروپ اے کے پہلے ہی میچ میں پاکستان کو بھارتی خواتین سے بڑی شکست ہوگئی ہے۔ایسے وقت میں کہ جب چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارت کے پاکستان آنے کی منتیں ہیں،وہاں مردوں کی طرح خواتین بھارت کے آگے سرنگوں ہیں تو بہتر تبصرہ یہی ہوگا کہ پاکستان بھارت کے پاکستان آنے کے انکار کو کافی سمجھے اور خود بھی کھلنا بند کرے،تاکہ ناکامیوں کو بریک لگ سکے۔

دمبولا میں پاکستان ویمنز ٹیم کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ سود مند نہ رہا اور پوری ٹیم 19.2 اوورز میں صرف 108 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔طوبیٰ حسن اورفاطمہ ثنا 22،22 رنزکے ساتھ نمایاں رہی ہیں۔بھارت کی جانب سے ڈپٹی شرما نے 20 رنز دے کر سب سے زیادہ 3 وکٹیں لیں۔

جواب میں بھارتی ویمنز ٹیم نے  85 رنزکے اچھے آغاز کے بعد  15 ویں اوور میں 35 بالیں قبل ہدف 3 وکٹ پر پورا کرکے میچ7  وکٹوں سے جیت لیا۔سمریت مندھانا 45 رنزبناکر گئیں تو شفالی ورما نے 40 رنزبنائے۔سیدہ عروب شیخ نے 2 وکٹیں لیں۔

اس سے قبل نیپال نے متحدہ عرب امارات کی ویمنز ٹیم کو 6 وکٹوں سے ہرادیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *