دبئی۔کرک اگین رپورٹ۔ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ،بیٹر نے بائولر کا جبڑا توڑدیا،مسلسل دوسرے روز دوسری بائولر باہر۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ میں مسلسل دوسرے روز پہلی بال کرنے کے بعد بائولر زخمی۔میدان سے باہر۔
کل شارجہ میں پاکستان کی ڈیانا بیگ سری لنکا کے خلاف اوور کی پہلی بال کے بعد پنڈلی تکلیف میں مبتلا ہوئی تھیں اور باہر جانے پر مجبور ہوئی تھیں۔آج دبئی میں ویسٹ انڈیز ویمنز تیم کی کھلاڑی تو اپنی ہی کرائی گئی بال شاٹ لگنے پر واپس آتے ہوئے روک نہ سکیں اور بال جبڑے پر لگ گئی،میدان سے جانا پڑا۔
رن آئوٹ کے باوجود امپائر نے واپس بلالیا،بھارتی امپائر سے الجھ پڑیں
ویسٹ انڈیز کی زیدہ جیمز ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کے لگاتار میچوں میں دوسری اوپننگ باؤلر بن گئیں جنہیں سنگل گیند کرنے کے بعد میدان چھوڑنا پڑا، وہ لورا وولوارڈ کی شاٹ پر واپسی کا کیچ لینے کی کوشش میں بال منہ پر لگوابیٹھیں۔
جیمز جنوبی افریقی کپتان کو گیند پھینکنے کے بعد زخمی ہوگئیں، جیمز نے اپنی انگلیوں کو گیند تک پہنچانے کی کوشش کی لیکن اس سے پہلے گیند ان کے جبڑے کے بائیں جانب ٹکرایا۔
ٹی 20 ورلڈکپ،ویسٹ انڈیز ویمنز کو بدترین شکست،پروٹیزکامیاب
یہ میچ جنوبی افریقا نے 10 وکٹ سے جیتا ہے۔