ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر،پاکستان نے پہلا میچ جیت لیاآئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر۔پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی آئرلینڈ کے خلاف پہلے میچ میں شاندار فتح
پاکستان نے آئرلینڈ کو 38 رنز سے ہرا دیا۔217رنز کے تعاقب میں آئرلینڈ کی ٹیم 44 اوورز میں 179 رنز بنا کر آل آوٹ۔ڈیانا بیگ ۔ نشرہ سندھو اور سعدیہ اقبال کی تباہ کن باولنگ۔ڈیانا بیگ نے 35 رنز دے آئرلینڈ کی 4 بیٹرز کو پویلین واپس بھجوایا
نشرہ سندھو نے آئرلینڈ کی 3 ٹاپ بیٹرز اور سعدیہ اقبال نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔آئرلینڈ کی کپتان گبی لیوئس نے 44 اور وکٹ کیپر بیٹر ایمی ہنٹر نے 44 رنز سکور کیے۔اورلا پرنڈرگاسٹ نے 37 رنز بنائے۔پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم 49 اوورز میں 217 رنز بنا کر آل آوٹ ہوئی۔اوپنر منیبہ علی نے 59 بالز پر 32 رنز جبکہ سدرہ امین نے 112 بالز پر 51 رنز بناۓ۔عالیہ ریاض نے 58 بالز پر 52 رنز جبکہ کپتان فاطمہ ثنا نے 15 بالز پر 19 رنز بناۓآئرلینڈ کی باؤلر جین میگیئر نے 33 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
Image by ICC