نارتھمپٹن،کرک اگین رپورٹ
ورلڈ چیمپئنز شپ آف لیجنڈز لیگ،پاکستان چیمپئنز کو اب تک کی ناکام ٹیم سے شکست۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ورلڈ چیمپئنز شپ آف لیجنڈز ٹی 20 لیگ میں پاکستان کو آخری میچ میں جنوبی افریقا کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست ہوگئی۔یونس خان الیون کو ڈبل سنچری بنانے کے باوجود پروٹیز سے شکست ہوگئی۔
پاکستان چیمپئنز نے 4 وکٹ پر 210 رنزبنائے۔شرجیل خان 36 بالز پر 72 رنز،شاہد آفریدی نے دس بالوں پر 20 رنزبنائے۔شعیب ملک نے26 بالز پر 51 رنزبنائے۔عبدالرزاق نے 25 رنزکئے۔
جواب میں ایونٹ کی ناکام ترین ٹیم جنوبی افریقا نے 211 رنزکا ہدف 19 ویں اوور میں صرف 1 وکٹ پر پورا کیا۔ایروی نے سنچری بنائی،وہ صرف 57 بالز پر 105 اور سنیمن نے47 بالز پر 82 رنزبنائے۔
پاکستان اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ چکے۔انگلینڈ باہر ہے۔جنوبی افریقا،بھارت اور ویسٹ انڈیز میں مقابلہ ہے۔