لاہور،کرک اگین رپورٹ
ورلڈکپ اسکواڈ ،محمد حفیظ کا پبلک میں پہلا رد عمل،اجلاس میں پھر ڈرامے چل رہے؟ہوکیا رہا۔آئی سی سی ورلڈکپ 2023 اسکواڈ کے انتخاب کے عمل میں جاری پاکستان کرکٹ بورڈ کی تیکنیکل کرکٹ کمیٹی کے رکن محمد حفیظ کا رد عمل آگیا ہے۔محمد حفیظ نے کہا ہے کہ اجلاس میں کیا ہورہا ہے،کیا نہیں۔ایک صحافی کی جانب سے من گھڑت نیوز میں میرانام لینا انتہائی غیر اخلاقی فعل ہے۔
معاملہ یہ ہے کہ پی سی بی کرکٹ کمیٹی اجلاس،کپتان کی طلبی،چیئرمین ذکا اشرف کی موجودگی اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کے ساتھ گھنٹوں کی میٹنگ میں کیا صلا ح و مشورے چل رہے ہیں۔ورلڈکپ کے آغاز میں 2 ہفتہ سے بھی کم وقت،بھارت روانگی میں 4 روز جتنا وقت باقی ہے اقر پاکستان کے15 کھلاڑی منتخب نہیں ہوپارہے تو کیا اجلاس کے اندر بیٹھ کر یہ لائحہ عمل تیار ہورہا ہے کہ اوپر کے احکامات کیا ہیں؟ بہت آسان ہوتا ہے ایک سطری بیان دینا،ممکن ہے بلکہ ٹھیک ہے کہ ٹھیک ہوگا۔ساتھ یہ بھی تو بتائیں کہ کرکٹرز اور قوم پر کس نے اتنا وقت تنگ کردیا ہے کہ 15 پلیئرز کا انتخاب نہیں ہورہا،کیوں۔
کون ہے جو اجلاس در اجلاس کررہا ہے اور گھنٹوں بیٹھ کر فیصلہ نہیں ہورہا۔سب کے علم میں ہے کہ 12 پلیئرز تو پکے ہی سلیکٹ ہیں،صرف 2 سے 3 کے انتخاب پر اتنا مذاق کیوں ہورہا ہے۔
ایشیا کپ ہارے،نسیم شاہ زخمی ہوئے لیکن ہمین یہی بتایا گیا تھا کہ یہی پول ہوگا،اس میں سے ہی پلیئرز آئیں گے تو اب کسے مسئلہ ہوا ہے۔
کرک اگین کا سابق آل رائونڈر کو یہ مشورہ بھی ہے کہ بات دلیل سے کریں اور مکمل کریں ورنہ ایک سطری لائن سے کیا ملنے والا ہے۔
میڈیا میں یہ رپورٹ ہوا تھا کہ کرکٹ کمیٹی نے سلیکٹرز سے بعض پلیئرز کی سلیکشن پر سوالات کئے۔اعتراضات کئے۔