برسبین،کرک اگین رپورٹ
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ میں 4 ٹیمیں اور بھی آج وارم اپ میچ کھیل رہی ہیں ،لیکن 2 ٹیمیں ایسی ہیں کہ ان کو اب وارم اپ کی شاید ضرورت نہیں رہی ہے۔ان کے لئے مکمل آرام ہی آرام ہے،اس لئے بھی کہ اب ورلڈ ٹی 20 کا سپر مرحلہ شروع ہونے والا ہے۔
پاکستان اور افغانستان کے آج کے میچ کی رپورٹ کی جاچکی ہے،اس کے علاوہ بنگلہ دیش اور جنوبی افریقا مدمقابل ہونگے۔اتفاق یہ ہے کہ ٹائیگرز پہلا میچ افغانستان سے ہارے تھے،آج بڑی ٹیم کے خلاف تجربہ حاصل کرکے کچھ نیا کرنے کی کوشش کریں گے۔
ایک اور میچ بھارت اور نیوزی لینڈ کھیلیں گے۔کیوی ٹیم پہلا پریکٹس میچ پروٹیز کے خلاف بری طرح ہاری تھی،اس کے لئے دوسرا میچ بھی بڑی ٹیم کے خلاف ہے۔دیکھنا ہوگا کہ اپنے ملک میں پاکستان سے ٹی 20 سیریز ہارنے والی بلیک کیپس آج کچھ نیا کرسکیں گے یا نہیں۔اگر آج بھی مکمل رہے تو میگا ایونٹ ان کے لئے بہت چیلنج ہوگا۔
بھارت سے پہلے فوری افغانستان چیلنج،ٹی 20 ورلڈکپ وارم اپ میچ آگیا،چھپے خطرات
دونوں میچز برسبین میں ہیں،دونوں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہونگے۔پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں اس وقت تک اپنا میچ مکمل کرچکی ہونگی۔انگلینڈ اور میزبان آسٹریلیا آج آرام پر ہونگے۔آسٹریلیا ایونٹ کا دفاعی چیمپئن ہے۔پروٹیز اور بلیو کیپس ٹیمیں فیورٹ ہیں۔کیوی ٹیم بھارت کا چیلنج ضرور دےگی۔