سنچورین،کرک اگین رپورٹ
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل،بھارت پہلے سے 5 ویں نمبر پرآگیا،پاکستان کی موجودہ و اگلی پوزیشن۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہآئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023سے 25 تک کے سفر میں بھارتی ٹیم شروع سے ہی پہلی پوزیشن سے ہاتھ دھوبھیٹی ہے۔سنچورین میں جنوبی افریقا سے شکست کے بعد اسے پہلی سے لڑھک کر 5 ویں نمبر پرجانا پڑا ہے اور جنوبی افریقا کا پہلا نمبر ہوگیا ہے۔پاکستان 61 فیصد کے قریب ہوکر دوسرے نمبر پر ہے۔
میلبرن ٹیسٹ کے دوران کیمرا مین کے جوڑے کو پکڑنے پر رد عمل آگیا
نئی اپ ڈیٹ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوزیشن کے مطابق جنوبی افریقا سو فیصد پوائنٹس شرح کے ساتھ پہلے اور پاکستان دوسرے نمبر پر ہے۔نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش 50 فیصد شرح کے ساتھ تیسرے اورچوتھے جب کہ بھارت 44 فیصد شرح کے ساتھ 5 ویں نمبر پرہے۔آسٹریلیا کی شرح 42 فیصد سے کم ہے۔
بھارت کی باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے تیسرے ہی روز فنائی ،جنوبی افریقا جیت گیا
اگر اب پاکستان میلبرن میں جیت جائے تو وہ75 فیصد شرح کے ساتھ مزید بہتر ہوگا۔ہارا تو اس کی شرح 50 فیصد پر ہوگی۔آسٹریلیا کی جیت اسے پاکستان کے اوپر کرسکتی ہے لیکن پاکستان اگر یہ میچ ہاربھی گیا تو بھارت سے اوپر ہی رہے گا۔