راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ،شاہین آفریدی پہلے پاکستانی بائولر بننے جارہے مگر کس میں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ شاہین شاہ آفریدی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ایک بڑے اعزاز کے قریب ہیں۔پاکستان کے پہلے ایسے کرکٹر بن جائیں گے جن کی وکٹوں کی سنچری مکمل ہوگی۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2019 سے شروع ہوئی تھی۔تیسرا سرکل چل رہا ہے۔پاکستان کی جانب سے ابھی تک کوئی بائولر وکٹوں کی سنچری مکمل نہیں کرسکا۔شاہین آفریدی 24 ٹیسٹ میچز میں 91 وکٹیں لے چکے ہیں۔نسیم شاہ 51 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ(ڈبلیو ٹی سی) میں اوور آل پاکستان کے بائولرز بہت پیچھے ہیں۔شاہین آفریدی کا 91 وکٹ کے ساتھ 11 واں نمبر ہے۔آسٹریلیا کے نیتھن لائن 43 میچزمیں 187 ٹیسٹ وکٹ کے ساتھ پہلے،پیٹ کمنز 42 میچزمیں 175وکٹ کے ساتھ دوسرے اور روی چندرن ایشون 174 وکٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔مچل سٹارک کی 147 اور کرس براڈ کی 134 جب کہ کاگیسو رباداکی 120 اور جمی اینڈرسن اور ٹم سائوتھی کی116 وکٹ ہیں۔جسپریت بمرا110 اور ہیزل ووڈ 109 وکٹ کے ساتھ پیچھے ہیں۔رویندرا جدیجا کی 102 وکٹیں ہیں اور یہی مذکورہ بائولرز ہنڈرڈ ٹیسٹ وکٹ کلب کا حصہ ہیں۔