لاہور ،کرک اگین رپورٹ
سنٹرل کنٹریکٹ معطلی کی دھمکی،6 کرکٹرز کو لیگز کی اجازت ،اسلام آباد سے ذکا اشرف اور حفیظ کی چھٹی کنفرم ،تاریخ بھی آگئی
پاکستان کے 6 کرکٹرز کی جانب سے سنٹرل کنٹریکٹ چھوڑنے کی دھمکی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے پینترا بدل لیا ہے اور اب ان تمام 6 کھلاڑیوں کو این اوسی دینے کا فیصلہ کیا ہے جو متحدہ عرب امارات اور بنگلہ دیش میں لیگز کھیلیں گے۔
ان میں بابر اعظم ،رضوان اور شاہین آفریدی جیسے پلیئرز بھی شامل ہیں۔
ادھر اسلام آباد سے کنفرم خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کے ساتھ ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ کی رخصتی کی تاریخ آگئی ہے۔دونوں 4 فروری کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ میں نہیں ہونگے۔
سی بی نے مبینہ طور پر پاکستانی اسکواڈ کے کچھ ارکان کی جانب سے مبینہ طور پر ڈسپلن کا معاملہ بھی اٹھایا، جو اس وقت نیوزی لینڈ کے ٹی ٹوئنٹی دورے پر ہیں۔ پی سی بی کو اس حوالے سے آئی پی سی کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہواہت۔
ذرائع نے بتایا کہ 6 سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ پاکستانی کرکٹرز پی سی بی کے ساتھ اپنا معاہدہ معطل کرنے کے لیے بھی تیار تھے، کیونکہ وہ زیادہ سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی لیگز میں شرکت کی طرف مائل تھے۔
پی سی بی کے ایک اہلکار نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا، یہ سینٹرل کنٹریکٹ پر بین الاقوامی لیگز کو اولین ترجیح دے رہے ہیں اور وہ اپنے ملک کے لیے کھیلنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔
محمد حفیظ جانتے ہیں کہ وہ جلد ہی معاملات کی سربراہی میں نہیں رہیں گے اور 4 فروری کے بعد ذکا کے ساتھ چلے جائیں گے