پرل،کرک اگین رپورٹ
آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈکپ کے وارم اپ میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 6 وکٹ سے ہرادیا ہے۔پاکستانی ٹیم 5 وکٹ پر 142 اسکور کرنے میں کامیاب ہوئی لیکن پروٹیز بیٹرز نے10 بالز قبل 4 وکٹ پر اسکور کرلیا۔
زمبابوے نے ویسٹ انڈیز سے ٹیسٹ میچ ڈرا کردیا،پاکستانی ویمنز ٹیم کو شکست
کرکٹر عالیہ ریاض نے کہا ہے کہ بیٹنگ میں پلان یہی تھا کہ شروع میں سٹرائیک تبدیل کروں اور جہاں موقع ملے وہاں ہٹ کروں۔میری اور عائشہ نسیم کی بیٹنگ کے دوران بات ہوئی تھی کہ ہم نے سنگلز مس نہیں کرنے۔ہمارا پلان یہی تھا کہ جہاں بھی بال ہمارے ایریا میں ہوگا وہ ہم ہٹ کریں گے۔بولنگ میں نے فلیڈنگ کے مطابق کی جس کی وجہ سے وکٹیں لینے میں مدد ملی۔آسٹریلیا سے سیریز کھیلنے کے بعد تجربہ ملا ہے، جس کے باعث ورلڈ کپ کی اچھی تیاری ہے۔
ادھرگڈاکیش موتی نے کیریئر کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو پانچویں دن کے آخر میں غیر متوقع جیت سے دور کردیا، لیکن زمبابوے کے خلاف پہلا ٹیسٹ ڈرا پر ختم ہوگیا۔ تقریباً ڈیڑھ سیشن میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے زمبابوے کو 272 رنز کا ہدف دینے کے بعد موٹی نے 24 اوورز میں 50 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کر کے میزبان ٹیم کو ہر طرح کی پریشانی میں مبتلا کر دیا لیکن ڈیبیو کرنے والے وکٹ کیپر تفادزوا تسیگا نے ناقابل شکست 24 رنز بنائے۔ 83 گیندوں پر اپنی سائیڈ کو بیل آؤٹ کیا۔