| | | | | | |

دوسرا اہم ٹیسٹ ،پاکستان نے ٹاپ پیس اٹیک باہر نکال دیا

 

 

راولپنڈی ،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم سلیکشن میں بڑا آپریشن ،بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے اہم ترین ٹیسٹ میچ کیلئے ٹاپ پیس اٹیک نکال دیا گیا ہے

شاہین آفریدی کو بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر نکال دیا گیا۔پی سی بی نے جس 12 رکنی ٹیم کا اعلان کیا تھا،وہ اس میں بھی نہیں تھے لیکن بعد میں ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے بھی تصدیق کردی ہے۔

پاکستان کی 12 رکنی ٹیم میں سے ایک کھلاڑی باہر ہوگا۔ابرار احمد کھیلیں گے ۔میر حمزہ آگئے ہیں۔نسیم شاہ کی شرکت بھی مشکوک بتائی جارہی ہے یوں پاکستان پیس اٹیک سب سے کم تجربہ کار ہوگا۔
خرم شہزاد کھیلیں گے ۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کا دوسرا ٹیسٹ کل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا میچ بارش سے متاثر ہوگا۔

سیریز میں پاکستان خسارے میں ہے ۔

 

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *