ٹی 20 ورلڈکپ 2024،نیوزی لینڈ جیت کے ساتھ سائن آف،گروپ سٹیج کا آخری میچ صبح ہوگا
ٹاروبا،کرک اگین رپورٹ
AFP/Getty Images
ٹی 20 ورلڈکپ 2024،نیوزی لینڈ جیت کے ساتھ سائن آف،گروپ سٹیج کا آخری میچ صبح ہوگا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ نیوزی لینڈ کا ٹی 20 ورلڈکپ 2024 میں وننگ نوٹ کےساتھ اختتام۔سب سے بڑا اپ سیٹ اس کیلئے یہ تھا کہ وہ گزشتہ ایک عشرے میں پہلی بار آئی سی سی کے کسی ایونٹ سے باہر ہوئے ہیں۔انہوں نے تو سیمی فائنل اور فائنل تک کھیل رکھے تھے لیکن اس پر سپر 8 بھی نہ ملا۔
گروپ سی میں اپنے آخری میچ میں اس نے پاپوا نیو گنی کو7 وکٹوں سے ہرادیا۔بلیک کیپس نے79 رنزکا ہدف 46 بالیں قبل 3 وکٹ پر پورا کیا اور 7 وکٹوں سے میچ جیت لیا۔ڈیوون کونوے 35 رنزبناکر آئوٹ ہوئے۔
اس سے قبلپی این جی آخری اوور میں 78 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی تھی۔لکی فرگوسن نے ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 4 اوورز میں 4 ہی میڈن کرکے بناکوئی رنز دیئے 3 وکٹیں لیں۔
ٹی 20 ورلڈکپ کی تاریخ کا نیا ریکارڈ،4 اوورز،4 میڈن،0 رنز،3 وکٹیں
اس گروپ سے افغانستان اور ویسٹ انڈیز نے سپر 8 میں کوالیفائی کیا ہے۔دونوں کا آخری گروپ میچ کل صبح ساڑھے5 بجے گراس آئس لیٹ میں ہوگا۔نیوزی لینڈ 4 میچز میں 4 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔