ٹی20 ورلڈکپ،پاک بھارت ٹاکرے سے قبل 2 بڑے بیٹرز آمنے سامنے
نیویارک،کرک اگین رپورٹ
ٹی20 ورلڈکپ،پاک بھارت ٹاکرے سے قبل 2 بڑے بیٹرز آمنے سامنے۔ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے آغاز سے قبل پاکستانی کپتان بابر اعظم اور سابق بھارتی کرکٹ سٹار سنیل گاواسکر کی ملاقات کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔
ملاقات میں سنیل گاواسکر بابر اعظم سے پرجوش انداز میں ملاقات کررہے ہیں اور دونوں کے درمیان دلچسپ بات چیت ہوئی ہے۔
ایئرپورٹ پر ماضی کے عظیم اور عصر حاضر کے بڑے پلیئرز میں خوب بات چیت ہوئی ہے۔
ٹی 20 ورلڈکپ کا آغاز آج سے امریکا(پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 5 بجے )سے ہورہا ہے۔پاکستان کا پہلا میچ 6 جون کو امریکا سے ہوگا۔