بابرا عظم کی بیٹنگ وکپتانی دیکھ کر عزت جاتی رہی،سجنے منجریکر کا اوپن اعلان
ڈلاس،کرک اگین رپورٹ
بابرا عظم کی بیٹنگ وکپتانی دیکھ کر عزت جاتی رہی،سجنے منجریکر کا اوپن اعلان۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہپاکستان کی امریکا سے شکست کے بعد سابق بھارتی کرکٹرز بھی مایوس ہوگئے۔یووراج سنگھ کہتے ہیں کہ سپر اوور تک کوئی پلان نہیں تھا۔سنجے منجریکر کہتے ہیں کہ لیفٹ ہینڈ بائولر کے سامنے فخرزمان کو آنا چاہئے تھا لیکن وہ 6 بالز دوسرے اینڈ پر کھڑے رہے۔
منجریکر نے کہا ہے کہ پاکستانی کھلاڑی کلب لیول کی کرکٹ کھیلتے دکھائی دیتے ہیں۔امریکا مائونٹ ایورسٹ تک پہنچ گیا،پاکستان چٹان کی گہرائی میں ڈوب گیا ہے۔پاکستان اب مشکل میں ہے۔بابرا عظم کی بیٹنگ اور کپتانی دیکھ کر اس کے لئے دل میں اب کوئی بڑی عزت نہیں رہی ہے۔