بنگلہ دیش کا دورہ پاکستان 2024،ٹیسٹ شیڈول جاری
لاہور،پی سی بی میڈیا ریلیز
بنگلہ دیش کا دورہ پاکستان 2024،ٹیسٹ شیڈول جاری۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اس سیزن میں تین ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے ساتھ ساتھ چیمپئنز ٹرافی سے قبل سہ فریقی ون ڈے سیریز بھی کھیلے گی جو 21 سال میں اس کی پہلی سہ فریقی ون ڈے سیریز ہوگی۔
پاکستان کا ہوم سیزن،7ٹیسٹ،21 سال بعد 3 ملکی کپ،ملتان کو 2 ٹیسٹ کے ساتھ بڑے ایونٹ کی میزبانی مل گئی
ہوم انٹرنیشنل سیزن کا آغاز بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے ہوگا جو راولپنڈی میں 21 سے25 اگست تک اور کراچی میں 30 اگست سے 3 ستمبر تک کھیلے جائیں گے۔بنگلہ دیش نے آخری بار پاکستان میں ٹیسٹ فروری 2020 میں کھیلا تھا۔
بنگلہ دیش کا دورہ پاکستان ( دو ٹیسٹ )
اکیس تا 25اگست ۔ پہلا ٹیسٹ راولپنڈی۔
تیس اگست تا 3ستمبر۔ دوسرا ٹیسٹ ۔ کراچی