کولمبو میں ڈرامہ،بھارت فتح کے قریب آکر محروم،ون ڈے ٹائی،سری لنکا کا جشن
کولمبو،کرک اگین رپورٹ
کولمبو میں ڈرامہ،بھارت فتح کے قریب آکر محروم،ون ڈے ٹائی،سری لنکا کا جشن۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ویرات کوہلی کا نام۔روہت شرما کی موجودگی۔سری لنکا کے ٹاپ فائیو پلیئرز کی عدم موجودگی کے باوجود ون ڈے میچ ڈرامائی انداز میں ختم۔سری لنکا نے 230 رنزکے کم ٹوٹل کے باوجود بھارت کو باندھا۔میچ کا اختتام ڈرامائی ہوا۔
کولمبو میں بھارت نے سری لنکا کی جانب سے دیئے گئے 231 رنزکے تعاقب میں 75 رنزکا تیز آغاز کیا لیکن سری لنکن بائولرز نے پہلی وکٹ لے کر دراڑ ڈالی۔روہت شرما 47 بالز پر 58 رنزبناگئے۔شبمان گل 16 اور ویرات کوہلی 24 کرگئے۔سری یاس نے23 اور کے ایل راہول نے 31 جب کہاکسر پٹیل نے 33 رنزبنائے۔سری لنکا نے 211 پر 8 وکٹ اڑادیں لیکن بھارت کے قدم نہیں ڈگمگائے،یہاں تک کہ بھارت نے 230 اسکور پورا کردیا۔اب بھارت ایک رن کی دوری پرتھا48 واں اوور تھا کہ اسالنکا نےشومین ڈوبے اور ارشدیپ سنگھ کو مسلسل 2 بالز پر ایل بی کر کے میچ ٹائی کردیا۔بھارتی اننگ 47.5 اوورز میں 230 رنز پر سمٹ گئی۔
سری لنکا کی جانب سے ونندو ہسارنگا نے58 اور چیرتھ اسالنکا نے 30 رنز کے عوض 3،3 وکٹیں لیں۔
اس سے قبل سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور50 اوورزکھیل کر 8 وکٹ پر 230 رنزبنائے۔پتھم نشانکا نے 58 کی اننگ کھیلی۔ڈیونتھ ویلانگے نے67 رنزبنائے۔ارشدیپ سنگھ اور اکسر پٹیل نے 2،2 وکٹیں لیں۔
اس میچ کا کوئی سپر اوور نہیں تھا۔یوں ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں یہ میچ ٹائی ہوگیا۔سری لنکا اور بھارت کی 3 میچزکی سیریز ابھی صفر صفر سے برابر ہے۔
دوسرا میچ اتوار کو دوپہر 2 بجے ہوگا۔