فاسٹ ٹریک،4 پیسرز،ریگولر اسپنر صفر،بنگلہ دیش نے پاکستان کو کرکٹ جہالت کا ٹائٹل بنادیا
راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ
فاسٹ ٹریک،4 پیسرز،ریگولر اسپنر صفر،بنگلہ دیش نے پاکستان کو جہالت کا ٹائٹل بنادیا۔پاکستان میزبان ملک۔فاسٹ پچ کا دعویٰ۔ریگولر اسپنر ابرار احمد ڈراپ،اس کے بعد 3 دن مکمل ہوئے تو ایسا لگا کہ جیسے یہ بنگلہ دیش کا میدان ہو اور پاکستان مہمان ہو۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے بارے میں ابھی یہ دعویٰ کرنا مشکل ہوگا کہ وہ جیت سکتا ہے۔بنگلہ دیش نے نامی گرامی 4 پیس اٹیک گیند بازوں کی سٹی گم کی ہے اور یہی نہیں ساتھ میں بتایا ہے کہ بیٹنگ کیسے کرنی ہے۔
مہمان ٹیم نے کھیل کے تیسرے روز کے خاتمہ پر 5 وکٹ پر 316 اسکور بنالئے تھے۔یوں پاکستان کے448 رنز6 وکٹ اننگ ڈکلیئر کے بعد سے صرف 132 رنز پیچھے ہے۔
اوپنر شادمان اسلام بدقسمت رہے اور7 رنزکی کمی سے سنچری مکمل نہ کرسکے اور 93 رنزبناکر آئوٹ ہوئے۔انہیں محمد علی نے کلین بولڈ کردیا۔پاکستان کو پہلی 2 کامیابیاں جلد ملیں۔ذاکر حسن نسیم شاہ کی بال پر رضوان کے خوبصورت کیچ کا شکار بنے اور 12 رنزبناسکے۔کپتان نجم الحسن 16 رنزبناکر خرم شہزاد کے ہاتھوں بولڈ ہوئے۔مومن الحق نے شادمان کے ساتھ مل کر تیسری وکٹ پر 94 رنزکا اضافہ کیا اور مومن یہاں 50 رنزبناکرخرم شہزاد کی بال پر کلین بولڈ ہوئے۔تجربہ کار بیٹر شکیب الحسن 15 رنزبناسکے۔وہ صائم ایوب کی پہلی وکٹ بنے۔
بنگلہ دیش نے 218 رنزپر 5 وکٹ گنوانے کے بعد بھی کم بیک کیا اور دن بھر کے 80 اوورز میں پاکستانی بائولرزکو رلاڈالا۔پھر کوئی وکٹ نہ دی اور اسکور316 رنز5 وکٹ ہی ہوگیا ہے۔مشفیق الرحیم 55 اور لٹن داس 52 پر کھیل رہے ہیں۔دونوں میں 98 رنزکی ساجھے داری ہوچکی ہے۔
پاکستان کی جانب سے اب تک شاہین آفریدی 18 اوورز میں 55 رنزکے ساتھ ناکام ہیں۔نسیم شاہ 20 اوورز میں 77 رنزکی مار کھاچکے اور سنگل وکٹ ہے۔خرم شہزاد نے 19 اوورز میں 47 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔محمد علی 15 اوورز میں 42 رنزکے ساتھ ایک وکٹ پر ہیں اور آغا سلمان 15 اوورز میں53 رنز دے کر اکلوتے اسپنر مگر پارٹ ٹائمر ناکام ہیں۔صائم ایوب نے 5 اوورز میں23 رنز کے عوض ایک وکٹ لی۔