ٹیسٹ کرکٹ کیلئے فنڈز،ویمنز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ مسترد،کوہلی اور روہت کو استثنیٰ
ممبئی،کرک اگین رپورٹ
ٹیسٹ کرکٹ کیلئے فنڈز،ویمنز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ مسترد،کوہلی اور روہت کو استثنیٰ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹ کیلئے فنڈرز مختص کررہا ہے،اعلان جلد متوقع ہے،اس سے طویل فارمیٹ میچزکے زیادہ انعقاد اور کمزور ٹیسٹ ممالک کی مدد ہے۔5 روزہ میچزکے انعقاد پرا خراجات زیادہ ہوا کرتے ہیں،اس لئے آئی سی سی ایک عرصہ سے اس کیلئے غور کررہا تھا۔
اس کا انکشاف بھارتی بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ نے کیا ہے۔یہ بھی بتایا ہے کہ ویرات کوہلی اور روہت شرما کیلئے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا ضروری نہیں ہے،ان کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔گوٹم گمبھیر ہی تمام فارمیٹ کے کوچ رہیں گے۔بھارت نے اپنے ملک میں پنک بال ٹیسٹ میچ کھیلنے سے انکار کیا ہے اور اسکی وجہ یہ بتائی ہےکہ ڈے نائٹ ٹیسٹ 2 روز میں ختم ہوجاتا ہے۔اس سے براڈ کاسٹرز کا نقصان ہوتا ہے اور کرکٹ فینز کو بھی 5 دن کی ٹکٹ خرید کر تفریح نہیں ملتی۔
ایک اور اہم موضع پر سیکرٹری بی سی سی آئی جے شاہ نے انکشاف کیا ہے کی خواتین ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ نہیں کروارہے،کیونکہ 3 ممالک ہی ٹیسٹ کرکٹ کھیل رہے ہیں،باقی ممالک کی خواتین ٹیسٹ کرکٹ نہ ہونے کے برابر ہے۔