کرکٹ کرپشن پر بھارتی کرکٹ منیجر کو سری لنکا میں 2 سال قید
کینڈی،کرک اگین
کرکٹ کرپشن پر بھارتی کرکٹ منیجر کو سری لنکا میں 2 سال قید۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بھارتی شہری کو کرکٹ کرپشن اور میچ فکسنگ پر سری لنکا میں2سال قید کی سزا ہوگئی ہے۔کینڈی ہائی کورٹ نے بھارتی شہری شہری آکاش پچلودیا کو 2 سال کی سخت قید سزا سنائی، جو کہ 2024 میں سری لنکا میں ہونے والی لیجنڈز کرکٹ ٹرافی کے دوران میچ فکسنگ کے الزام میں 10 سال کے لیے معطل تھے۔انہیں ملک چھوڑنے روک دیا گیا تھا۔
پچلودیا نے 2024 لیجنڈز کرکٹ ٹرافی میں پنجاب رائلز کے ٹیم مینیجر کے طور پر خدمات انجام دیں، جو مارچ 2024 میں پالی کیلے میں ہوئی تھی۔پولیس کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ نے اس پر ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ پچلوڈیا کے ٹورنامنٹ کے دوران میچ فکسنگ کی کوشش کے جرم کا اعتراف کیا تھا۔