برائن لارا کے سنگین الزامات پر لیجنڈری کرکٹرز ویوین رچرڈز اور کال ہوپرکا سخت ترین رد عمل،کھنچائی کردی
لندن،کرک اگین رپورٹ
برائن لارا کے سنگین الزامات پر لیجنڈری کرکٹرز ویوین رچرڈز اور کال ہوپرکا سخت ترین رد عمل،کھنچائی کردی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان اور لیجنڈری کرکٹرز سر ویوین رچرڈز اور کارل ہوپر اپنے ہی ملک کے لیجنڈری کرکٹر برائن لاراپر برس پڑے،جھوٹ لکھنے پر سخت جواب،سرعام معافی کا مطالبہ کردیا۔
واقعہ یہ ہے کہ برائن لارا نے اپنی کتاب لارا،دی انگلینڈ کرانیکلز میں انکشاف کیا ہے کہ ویوین رچرڈز اپنے وقت میں نہایت سخت اور جارح مزاج کپتان اور سینئر پلیئر تھے۔ہوپر کو ہفتہ میں ایک بار رلاتے تھے اور مجھے (برائن لارا)کو 3 ہفتے میں ایک بار رونے پر مجبور کیا کرتے تھے۔
لارا نے مزید لکھا ہے کہ ڈریسنگ روم میں رچرڈز کے سخت الفاظ کھلاڑیوں کو ڈراتے تھے۔
رچرڈز اور ہوپر نے لارا کی کھنچائی کی ہے اور سخت الفاظ میں ڈانٹا ہے اور کہا ہے کہ یہ سراسر جھوٹ ہے۔ایسا کبھی نہیں ہوا۔دونوں کا مشترکہ بیان جاری ہوا،اس میں ہوپر نے رچرڈز کو انتہائی نفیس اور شاندار تعلقات رکھنے والا،حوصلہ افزائی کرنے والا کرکٹر کہا ہے اور دونوں نے کہا ہے کہ لارا نے سستی شہرت کیلئے جھوٹ لکھا ہے،اس سے ہمارے چالیس سالہ خاندانی تعلقات پر اثر پڑا۔لارا فی الفور معافی مانگیں۔
یہاں یہ قابل ذکر ہے کہ لارا اور رچرڈز ویسٹ انڈیز کیلےت 1991 میں ایک بار ہی کھیلے لیکن لارا اور ہوپر 2003 تک ایک ساتھ کھیلتے رہے ہیں۔