پاکستان اور بھارت ایشیا کپ میں پھر آمنے سامنے،مقابلہ کی مکمل تفصیلات
دمبولا،کرک اگین رپورٹ
پاکستان اور بھارت ایشیا کپ میں پھر آمنے سامنے،مقابلہ کی مکمل تفصیلات۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ویمنز ایشیا کپ 2024 اپنے آغاز کے ساتھ ہی بڑا دھماکا کرنے جارہا ہے۔پہلے روز بڑا مقابلہ ہوگا۔پاکستان بمقابلہ بھارت۔ایشیا کپ ویمنز میں 19 جولائی کو شام 7 بجے ٹاکرا ہوگا۔یہ میچ سری لنکا کے مقام دمبولا میں کھیلا جائے گا۔
خواتین ایشیا کپ تاریخ میں بھارت کا ریکارڈ پاکستان کے مقابل بہت اچھا ہے۔6 میچز کھیلے گئے ہیں۔پاکستان ایک میچ اپنے نام کرسکا۔بھارت نے 5 میں کامیابی نام کی ہے۔
پاکستان اور بھارت کے باہمی میچز دیکھیں تو بھارتی خواتین حاوی ہیں،14 میچز کھیلے گئے ہیں۔بھارت نے 11 میں جیت نام کی ہے اور پاکستان محض 3 ہی میچز جیت سکا ہے۔
سمریت مندھانا اورشفالی ورما سے نداڈار اور سدرہ امین کا کیا مقابلہ پڑے گا۔بس رسمی سی بات یہ ہےکہ پاکستان جیتا تو اپ سیٹ ہوگا اور اپ سیٹ درجن میچز کے بعد ایک ہی بار ہوا کرتے ہیں۔
پاکستان خواتین بمقابلہ بھارت خواتین
خواتین ایشیا کپ 2024،دمبولا۔19 جولائی بروز جمعہ،شام ساڑھے 6 بجے