راولپنڈی ،بلا چھیننے کی سرجری کا بدترین انجام ، بنگلہ دیش کا پاکستان کو کلین سوئپ
راولپنڈی ،کرک اگین رپورٹ
راولپنڈی ،بلا چھیننے کی سرجری کا بدترین انجام ،پاکستان بنگلہ دیش سے کلین سوئپ
پاکستان سے بیٹ (بلا ) چھیننے کی سرجری کا سب سے بدترین نتیجہ۔پاکستان ہسٹری کی بدترین ٹیسٹ کلین سوئپ شکست کا شکار ہوگیا ہے۔
بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف راولپنڈی میں دوسرا ٹیسٹ بھی آخری روز6 وکٹوں سے جیت لیا۔
بارش کا خطرہ تو پہلے ہی ٹل گیا تھا اور اب جیسن گلیسپی سمیت نامور شخصیات کا بھرم بھی بھرکس ہوا۔تبدیلی اور کھلاڑیوں کے اتفاق کو مخصوص گروہ پر اکتفا نہ کرنے کا دعویٰ کرنے والے چاروں شانے چت ہوئے۔پاکستان تاریخ میں پہلی بار بنگلہ دیش سے ٹیسٹ سیریز ہار گیا۔پہلا ٹیسٹ بھی اسی مقام پر دس وکٹوں سے ہارا تھا۔
دوسرے ٹیسٹ کے 5 ویں روز لنچ کے بعد بنگلہ دیش نے ہدف 4وکٹیں کھو کر پورا کیا۔
خرم شہزاد ،میر حمزہ اور محمد علی کے 10 ٹیسٹ کا کمزور تجربہ لے ڈوبا ہے۔
ذاکر حسن 40 ،شادمان 24 اور کپتان نجم الحسن 38 کرگئے۔موم نے الحق نے 34رنز کئے۔مشفیق الرحیم 22 اور شکیب الحسن21 پر ناٹ آئوٹ لوٹے۔میر حمزہ،شہزاد ،ابرار اور سلمان آغا ایک ایک وکٹ لے سکے ۔
ٹی 20 ورلڈکپ شکست کے بعد پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے ٹیم سرجری کا دعویٰ کیا تھا،بعد میں یوٹرن بھی لیا۔ممتاز حلقے سرجری کا مطالبہ کرتے ہیں لیکن دراصل اس سال کے عام انتخابات سے قبل پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت تحریک انصاف جو صدی کے بہترین آئی سی سی کپتان عمران خان کی جماعت تھی،اس سے ملک کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ نے بلے (بیٹ ) کا نشان چھین لیا تھا اور بیٹ ہی بیٹرز کی بنیادی پہچان اور جیت کی بنیاد ہوا کرتا ہے،اس سرجری کا یہ انجام ٹی 20 ورلڈکپ شکست سے بھی بد ترین ہے۔
دوسرے ٹیسٹ کا بریف خلاصہ۔پاکستان 274 رنز پہلی اننگ،بنگلہ دیش 262 رنز پہلی۔پاکستان کو 12 رنزکی برتری۔پاکستان دوسری اننگ 172 رنز آل آئوٹ۔بنگلہ دیش 185 رنز 4 وکٹ۔نتیجہ:بنگلہ دیش 6 وکٹ سے جیت کر 2 ٹیسٹ میچزکی سیریز 0-2 سے اپنے نام کرگیا ہے۔