ہنگامے،حملے،احتجاج،انگلینڈ میں خواتین کرکٹ میچ ملتوی
چیمسفورڈ،کرک اگین رپورٹ
ہنگامے،حملے،احتجاج،انگلینڈ میں خواتین کرکٹ میچ ملتوی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ہنگامہ آرائی اور حملوں کے خوف سے انگلینڈ میں خواتین کرکٹ میچ ملتوی کردیا گیا ہے۔بدھ کو ایسیکس خواتین ٹیم کو کینٹ ویمنز ٹیم کے خلاف آکسفورڈ میں میچ کھیلنا تھا۔یہ میچ ملتوی کیا گیا ہے۔منصوبہ بند احتجاج کی روشنی میں تمام تماشائیوں، کھلاڑیوں اور عملے کی حفاظت کے لیے کھیل کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔
ساؤتھ پورٹ میں ڈانس کلاس میں چاقو سے حملہ کے بعد پورے انگلینڈ میں ہنگامے پھوٹ پڑے ہیں جس میں تین نوجوان لڑکیاں ہلاک اور دیگر زخمی ہو گئی ہیں۔
خیال ہے کہ آج بدھ کو انگلینڈ کے 37 شہروں میں احتجاج ہوگا اور یہ کوئی بھی شکل اختیار کرسکتا ہے۔