ثانیہ مرزا بیٹے کےساتھ ٹینس کورٹ میں،شامی سے شادی کے متعلق رد عمل
حیدرآباد دکن،کرک اگین رپورٹ
ثانیہ مرزا بیٹے کےساتھ ٹینس کورٹ میں،شامی سے شادی کے متعلق رد عمل ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ،بھارت کی سابقہ ٹینس سٹار ثانیہ مرزا حج کی ادائیگی کے بعد اپنے معمولات پر لوٹ آئی ہیں اور اپنے آبائی علاقہ بھارتی شہر حیدر آباد دکن میں موجود ٹینس اکیڈمی میں پہنچ گئی ہیں۔ان کے ساتھ ان کا بیٹا بھی تھا۔
دونوں ماں بیٹے نے ٹینس کورٹ میں کافی دیر پریکٹس کی اور میچ کھیلا۔اس موقع پر ان کی محمد شامی سے شادی کے حوالہ سے چلائی گئی خبروں کے بارے میں پوچھا گیا تو وہ ہنس پڑیں اور پھر حیران رہ گئیں۔
ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ شعیب ملک سے علیحدگی کے بعد فوری ایسی باتیں پہلے بھی چلی تھیں جو اپنی موت آپ مرگئیں۔اب بھی یہی ہوچکا۔ایسا کچھ نہیں ہے۔