شان مسعود کا ذمہ داری لینے سے انکار،10 ماہ ٹیسٹ کھیلیں گے تو یہی ہوگا،نیا کٹا کھول دیا
راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ
شان مسعود کا ذمہ داری لینے سے انکار،10 ماہ ٹیسٹ کھیلیں گے تو یہی ہوگا،نیا کٹا کھول دیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کے کپتان شان مسعود نے ٹیم سلیکشن یا اپنے کئے گئے فیصلوں پر تنقید کوماننے سے انکار کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ وہی ٹیم تھی جس نے آسٹریلیا میں جان ماری تھی لیکن وہاں بھی ہارے اور یہاں بھی ناکام ہوئے ہیں۔
راولپنڈی میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں تاریخی بد ترین شکست پر پاکستانی کپتان کہتے ہیں کہ یہ کہنا بڑا آسان ہے کہ ہار گئے لیکن ہمیں دیکھنا ہوگا کہ کہاں غلطیاں کی ہیں۔شان مسعود نے ایک عجب لاجک پیش کی ہے کہ ناکامی کی وجہ یہ ہے کہ 10 اور 10 ماہ ریڈ بال کرکٹ ہی نہیں ہوتی،جب ہم 10 ماہ بعد ٹیسٹ کرکٹ کھیلیں گے تو یہی نتائج ہونگے۔اس کی ذمہ داری لینی ہوگی،گویا انہوں نے پی سی بی کو قصور وار قرار دیا ہے کہ وہ ہر ماہ ریڈ بال کرکٹ نہیں کھیلتا۔
شان مسعود پاکستان کی تاریخ کے بدترین ناکام کپتان ہیں،ان کی شروعات ہی 5 ٹیسٹ میچز کی ناکامی کے ساتھ ہوئی ہے۔سلسلہ جاری ہے۔