اسلام آباد سے شان مسعود،پاکستان ٹیسٹ،شاہینز اور بنگلہ دیش اے ٹیم کی اپ ڈیٹ،میر حمزہ کی یادیں
اسلام آباد:کرک اگین رپورٹ
اسلام آباد سے شان مسعود،پاکستان ٹیسٹ،شاہینز اور بنگلہ دیش اے ٹیم کی اپ ڈیٹ،میر حمزہ کی یادیں۔پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دوپہر دو بجے فیلڈنگ سیشن میں حصہ لے گا۔ٹریننگ سیشن سے قبل پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود پریس کانفرنس ہال، فار اینڈ بلڈنگ میں پریس کانفرنس کریں گے۔
فاسٹ بولر میر حمزہ کا کہنا ہے کہ اگر آپ ملک کی نمائندگی کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے آپ کو بار بار پرفارمنس دینی پڑے تو اس کے لیے آپ کو تیار رہنا پڑتا ہے کیونکہ ملک کی نمائندگی سے بڑھ کر کوئی اور چیز نہیں۔
میر حمزہ نے پی سی بی ڈیجیٹل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہی کوشش کررہے تھے کہ خود کو پرفارمنس کے لحاظ سے پاکستان کے ٹاپ بولرز کے قریب لائیں تاکہ جب بھی پاکستان ٹیم میں جگہ خالی ہو تو وہ اپنی جگہ بناسکیں اس کے لیے کافی وقت لگ گیا۔
پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش ٹیموں کے ٹریننگ سیشن شیڈول میں پھر تبدیلی۔آج کا پریکٹس سیشن جو صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے تک ہونا تھا کو ری شیڈول کر دیا گیا ہے۔ اب یہ دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگا۔