شان مسعود کی ڈریسنگ روم میں ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کے سامنے گھن گرج،کس پر غصہ
راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ
شان مسعود کی ڈریسنگ روم میں ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کے سامنے گھن گرج،کس پر غصہ۔پاکستان ٹیسٹ کپتان شان مسعود کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ان کا بھڑکنا انٹرنیشنل ہیڈ لائنز میں جگہ بنارہا ہے۔ڈریسنگ روم میں شان مسعود کو گرجتے دیکھا گیا ہے اور سامنے ہیڈ کوچ آسٹریلیا کے سابق کرکٹر جیسن گلیسپی ہیں جو خاموشی سے سنتے آرہے ہیں۔
شان مسعود کے حوالہ سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ بابر اعظم کی ناقص پرفارمنس سے ناخوش تھے اور پھر ان سے جو کیچ ڈراپ ہوا،اس سے بھی غصہ میں تھے۔
شان مسعود گرجتے ہوئے ہاتھوں کے اشاروں سے بات کررہے تھے۔دوسرے موقع پر مڑ کر انہوں نے پھر سے میدان کی جانب اشارہ کیا۔
جنوبی افریقا کے سابق کرکٹر اے بی ڈی ویلیئرز نے اس پر کہا ہے کہ بابرا عظم کا غصہ اتاررہے ہیں ۔مزید بھی کئی تبصرے سامنے آئے ہیں۔
کرکٹ فینز نے شان مسعود کے اس طرز عمل کو پسند نہیں کیا اور بد تمیزی سے تعبیر کیا