| | | | | | | |

ٹی 20 ورلڈکپ 2024،آج 24 گھنٹوں میں 4 میچز،پاکستان امریکامقابل اہم،جی حضوری کا بڑا امتحان

کرک اگین رپورٹ

ٹی 20 ورلڈکپ 2024،آج 24 گھنٹوں میں 4 میچز،پاکستان امریکامقابل اہم،جی حضوری کا بڑا امتحان۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آج کے لائیو کرکٹ میچز میں4 شو ہیں۔آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں جمعرات 6 جون کو پاکستانی اوقات کار کے مطابق نہایت بزی شیڈول ہے۔آج صبح ساڑھے 4 بجے سے یہ سلسلہ شروع ہوگا کہ رات گئے تک پاکستان کا میچ ہوگا،اس کے بعد آدھی رات کو تاریخ بدلتے ہی رات 12 بجے ایک میچ ہوگا۔یوں کل ملا کر 4 میچز ہونے جارہے ہیں۔24 گھنٹوں میں 4 میچز ہونگے۔پاکستان امریکا کا میچ بھی ساتھ ہے۔

سب سے پہلے جمعرات 6 جون 2024 کے ٹی 20 ورلڈکپ میچز

پاپوا نیو گنی بمقابلہ یوگنڈا،گیانا،صبح  ساڑھے 4 بجے،میچ نمبر 9

آسٹریلیا بمقابلہ عمان،بارباڈوس،صبح ساڑھے 5 بجے،میچ نمبر 10

پاکستان بمقابلہ امریکا،ڈلاس،رات ساڑھے 8 بجے،میچ نمبر 11

نمیبیا بمقابلہ سکاٹ لینڈ،بارباڈوس،رات 12 بجے،7 جون کا آغاز،میچ نمبر 12

سب سے قبل پہلا میچ۔پی این جی بمقابلہ یوگنڈا۔پی این جی کوویسٹ انڈیز کے خلاف جدو جہد کے باوجود شکست ہوگئی۔یوگنڈا کو افغانستان سے بد ترین شکست ہوئی۔دونوں ہی ناکام ہیں لیکن پہلی جیت دیکھیں گے۔اس میچ میں بارش کی پیش گوئی ہے۔میچ مختصر ہوسکتا ہے۔

آسٹریلیا بمقابلہ عمان،آسٹریلیا کی پہلی انٹری ہے۔عمان  نمیبیا سے ہارا تھا لیکن سپر اوور میں۔آسٹریلیا جیسی ٹیم کے خلاف یہ بڑا میچ ہوگا۔آسان نہیں ہوگا۔اہم بات یہ ہے کہ گروپ بی میں انگلینڈ سکاٹ لینڈ کا میچ بارش کی نذر ہوا،آسٹریلیا جیت کر ہفتہ کے انگلینڈ میچ کیلئے اچھی پریکٹس بنالے گا۔آج کم بارش کی پیش گوئی ہے۔میچ مکمل ہوجائے گا۔

پلان بن چکے،رول تیار،یہاں نہیں بتاسکتا ،عامر کا اعلان

پاکستان بمقابلہ امریکا۔میزبان ملک فارم میں ہے،کینیڈا کے خلاف 195 رنزکا ہدف حاصل کرگئے تھے۔ڈراپ ان پچز پر پاکستان رسک پر ہوگا لیکن ہر ایک پاکستان کی جیت پر یقین رکھے گا لیکن امریکا کی جی حضوری ویسے تو ہر محاذ پر ہر وقت رہی ہے لیکن دنیا پر گزشتہ 24 ماہ میں جو کچھ واضح ہوا ہے۔اس کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کی بڑی جسارت ہوگی،اگر وہ امریکا کو شکست دے دے۔کرک اگین کا ماننا ہے کہ پاکستان جیسی ٹیم کیلئے امریکا بھی بڑا خطرہ ہے۔اس کی وجہ ہے پاکستان کی بے اعتباری۔امریکا کی کینیڈا جیسی ٹیم کے خلاف بے دھڑک کامیابی۔پچز کا بہترین تعارف اور پاکستانی پلیئرزکی عدم واقفیت۔پاکستانی معاملات کاگی گھمائو کا شکار ہیں۔امریکا کے خلاف ٹف مقابلہ ہوگا۔بہتر موسم کی پیش گوئی ہے۔میچ مکمل ہوگا۔شاداب خان کھلائے جائیں گے۔عماد وسیم دستیاب نہیں۔

نمیبیا بمقابلہ سکاٹ لینڈ۔گروپ بی میں نمیبیا عمان سے جیتا ہوا ہے لیکن انگلینڈ سکاٹ لینڈ کے خلاف بارش کے سبب ایک پوائنٹ سے محروم ہوچکا ہے۔بارش کا امکان کم لیکن بہرحال میچ مکمل ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *