ٹی 20 ورلڈکپ 2024،افغانستان کا نیوزی لینڈ کو ٹریپ کردینے والاہدف
گیانا،کرک اگین رپورٹ
ٹی 20 ورلڈکپ 2024،افغانستان کا نیوزی لینڈ کو ٹریپ کردینے والاہدف۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے گروپ سی کے میچ میں افغانستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 160 رنزکا ٹرکی ہدف دیا ہے۔
گیانا میں ٹاس ہارنے کے بعد دعوت ملنے پر افغانستان نے103 رنزکا اوپننگ سٹینڈ لیا۔ابراہیم زردان41 بالز پر 44 کرگئے جب کہ عمرزائی 22 اور محمد نبی صفر پر گئے۔دوسرے اوپنر رحمان اللہ گرباز56 بالز پر شاندار 80 رنزبناکر آئوٹ ہوئے۔
افغان ٹیم آخری 2 اوورز میں زیادہ اسکور نہیں کرسکی اور 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر159 رنزبنائے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ اور میٹ ہنری نے 2،2 وکٹیں لیں۔