ٹی 20 ورلڈکپ،نیدر لینڈز کیلئے موقع،سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت لیا
گراس آئس لیٹ،کرک اگین رپورٹ
ٹی 20 ورلڈکپ،نیدر لینڈز کیلئے موقع،سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت لیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے گروپ ڈی میں نیدرلینڈز نے سری لنکا کے خلاف اہم ٹاس جیت لیا ہے اور پہلے بائولنگ کا اعلان کرکے آئی لینڈرز کو شکار کرنے کا پروگرام بنایا ہے۔
ٹی 20 ورلڈکپ 2024،بنگلہ دیش کا نیپال کے خلاف بھیانک آغاز
گروپ کی صورتحال کے مطابق ڈچ ٹیم کا واضح مارجن سے جیتنا ضروری ہے لیکن ساتھ ہی بنگلہ دیش اور نیپال کا جو میچ جاری ہے،اس میں نیپالی ٹیم کی واضح فرق سے جیت ضروری ہوگی۔
یہ میچ سپر 8 کی 8 ویں ٹیم کا فیصلہ کرے گا۔