ویرات کوہلی ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے
بارباڈوس،کرک اگین رپورٹ
ویرات کوہلی ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ویرات کوہلی نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ یہ میرا آخری ورلڈکپ تھا۔میں 6 ٹی 20 ورلڈکپ کھیل چکا،روہت شرما کا یہ 9 واں ٹی 20 ورلڈکپ ہے،اس کیلئے وہ مستحق ہیں کہ وہ جیتیں۔
ویرات کوہلی کہتے ہیں کہ اب نئی جنریشن کا وقت ہے کہ وہ آئے اور اپنے کندھوں پر ٹی 20 کو اٹھائے۔میرا کیریئر طویل ہی ہوگیا ہے۔
پروٹیز ٹی 20 ورلڈکپ ٹرافی اٹھاتے اٹھاتے پھر چوکرزبن گئے،بھارت17 برس بعد پھر چیمپئن بن گیا
ویرات کوہلی نے 125 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں4188 رنزبنائے ہیں۔ٹی 20 ورلڈکپ فائنل میں 76 رنزکی اننگ کھیلی اور مین آف دی میچ رہے۔