ٹیسٹ کرکٹ کے بغیر کھیل مردہ،چیمپئنز ٹرافی کھیل سکتا،بین سٹوکس کا اعلان
لندن،کرک اگین رپورٹ
ٹیسٹ کرکٹ کے بغیر کھیل مردہ،چیمپئنز ٹرافی کھیل سکتا،بین سٹوکس کا اعلان۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان بین سٹوکس نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کے بغیر کرکٹ مردہ ہے،اس کے بغیر کھیل کاتصور ہی ممکن نہیں۔دورہ پاکستان کیلئے منجھے کھیلنے میں کوئی جلدی نہیں۔چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے ریٹائرمنٹ واپس لے سکتا ہوں اور کھیل سکتا ہوں۔ٹیسٹ کرکٹ کو آسان،زیادہ کیا جائے اور اس کی ٹکٹیں سستی کی جائیں۔
لندن میں ریڈ بل گیمنگ اسفیئر میں خطاب کرتے ہوئے سٹوکس نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ کے بغیر میرے خیال میں کرکٹ ختم ہو جائے گی۔ میرا مطلب ہے کہ شاید یہ کہنا کہ ٹیسٹ کرکٹ کی موت ہو۔ایسا نہیں ہے، کبھی نہیں ہوگا۔ یہ کھیل کی بہترین شکل ہے۔
برینڈن میک کولم کے ٹیسٹ کے ساتھ وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر کئے جانے پر انہوں نے کہا ہے کہ میں بھی واپسی کرسکتا ہوں۔پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کھیل سکتا ہوں لیکن یہ کہنا قبل از وقت ہوگا۔اکستان میں 7 اکتوبر سے شروع ہونے والی سیریز میں سٹوکس کی واپسی پر سوال ہے۔ ابتدائی ٹیسٹ کے لیے ان کے فٹ ہونے کی کوئی ضمانت نہیں ہے۔