ورلڈ چیمپئنز لیگ ٹی20،پاکستان اور بھارت فائنل میں آمنے سامنے
نارتھمپٹن۔کرک اگین رپورٹ
ورلڈ چیمپئنز لیگ ٹی20،پاکستان اور بھارت فائنل میں آمنے سامنے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان اور بھارت کا فائنل سیٹ ہوگیا۔کرکٹ ٹیموں کا روایتی ٹاکرا۔ٹی 20 کا فائنل لیکن یہ ٹی 20 ورلڈکپ نہیں،البتہ ورلڈ چیمپئنز لیجنڈز لیگ ٹی 20 کپ ہے۔پاکستان چیمپئنز اور بھارت چیمپئنز فائنل میں آمنے سامنے ہونگے۔
جمعہ کو دوسرے سیمی فائنل میں بھارت چیمپئنز نے آسٹریلیا چیمپئنز کو 86 رنزکے مارجن سے شکست دی۔پہلے کھیل کر6 وکٹ پر 254 رنزبناڈالے۔اوپنر رابن اوتھاپا نے 35 بالز پر 65 اور کپتان یوراج سنگھ نے28 بالز پر 59 رنزکئے۔اس سے بھی بڑھ کرعرفان پٹھان نے 19 بالز پر ففٹی کرکے اسکور میں بجلی بھردی۔پیٹر سڈل نے 57 رنزکے عوض 4 وکٹیں لیں۔
جواب میں آسٹریلیا چیمپئنز 7 وکٹ پر 168 رنز بناسکے ۔
اس سے قبل پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز چیمپئنز کو بیس رنز سے ہراکر فائنل کا ٹکٹ کنفرم کیا تھا۔
فائنل شیڈول
پاکستان چیمپئنز بمقابلہ بھارت چیمپئنز
فائنل ۔13 جولائی ،ہفتہ رات 9 بجے