دبئی،کرک اگین رپورٹ
بھارتی براڈ کاسٹرز کی دھمکی کام دکھا گئی ہے۔آئی سی سی نے میڈیا رائٹس بولی کی مجوزہ تاریخ تبدیل کردی ہے۔
اب یہ تاریخ 22 اگست سے بڑھاکر 26 اگست کردی گئی ہے۔
براڈ کاسٹرز نے اسے نہایت معمولی پیش رفت قرار دیا ہے۔
اس سے قبل جنگ عروج پر تھی۔
آئی سی سی اور بھارتی براڈ کاسٹرز کی جنگ کا عدالت میں جانے کا امکان ہوگیا تھا۔۔گزشتہ دنوں یہ نیوز تو بریک کی جاچکی ہے کہ بھارت کے معروف 4 براڈ کاسٹرز نے آئی سی سی کے اگلے میڈیا رائٹس کی بولی میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔یہ ابتدائی بولی 16 اور 17 اگست کو شیڈول تھی جو تاحال شروع نہیں ہوسکی ہے۔
آئی سی سی کو بھارت کے جن 4 براڈ کاسٹرز نے خطوط لکھے ہیں،ان میں سب سے زیادہ سخت خط سٹار سپورٹس کا ہے،انہوں نے بائیکاٹ کی دھمی نہیں دی ہے لیکن کہا ہے کہ آئی سی سی اپنے اگلے 8 سالہ فیوچر ٹور پروگرام کو 4،4 سال کے 2 چکرمیں کیوں الجھارہا ہے۔دوسرا بنیادی سوال یہ ہے کہ جب ابتدائی خفیہ بولی ہوجانی ہے تو پھر دوسرے مرحلہ میں اوپن بولی کا مطلب کیا ہے۔پہلے مرحلہ کی بولی کافی ہونی چاہئے۔
آئی سی سی کو بھارت سے سنگین دھمکی،ہیڈ کوارٹرمیں ہلچل
آئی سی سی نےا ن سوالات کے جواب نہیں دیئے ہیں۔سٹار سپورٹس گزشتہ 15 سال سے آئی سی سی کے بنیادی براڈ کاسٹرز میں سے ہے۔اس نے آئی سی سی کو چیلنج کرنے سے قبل کیلیفورنیا میں واقع اپنے ہیڈ کوارٹر میں مالکان سے مشورہ کیا۔ساتھ میں قانونی مسائل کے لئے وکلا سے بھی مکمل مشاورت کی ہے۔
آئی سی سی پر براڈ کاسٹر کو یہ بھی اعتراض ہے کہ دوسری بولی ای بولی ہوگی لیکن یہ اس لئے ہوگی کہ پہلی بولی میں اگر 2 براڈ کاسٹرز کی قیمت قریب ہوئی تو اسے ای بولی میں لایا جائے گا،سوال کیا گیا ہے کہ کتنی قریب ہو،کتنی کم ہو،اس کی وضاحت نہیں ہے۔
آئی سی سی نے اسے فضول بحث قرار دے کر بولی کو شیڈول کے مطابق کروانے کا کہا ہے،اس کی آخری تاریخ 22 اگست ہوگی۔26 اگست کو بند بولیاں اوپن کی جائیں گی۔
اب تازہ ترین پیش رفت میں آئی سی سی نے اپنی بڈز تاریخ میں تبدیلی کی ہے لیکن جس طریقہ کار پر اعتراض تھا،اس کی تاحال تفصیلات نہیں ہیں۔
مذورہ نیوز کرک بز پر آج کی دی گئی ایک تازہ ترین سٹوری سے لی گئی ہے۔