بلفاسٹ،کرک اگین رپورٹ
سیریز کا چوتھا میچ بھی بلفاسٹ میں کھیلا گیا،افغانستان جانتا تھا کہ 5 میچزکی سیریز میں 1-2 سے خسارے میں جانے کے بعد یہاں کامیابی ضروری تھی۔آئرلینڈ نے ٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔آئرش ٹیم 27 رنز سے ہرا کر سیریز جیتنے کا موقع آج گنوادیا۔
محمد حسنین کے بائولنگ ایکشن پر پھر اٹیک
بارش کی وجہ سے میچ 11 اوورز فی اننگ تک محدود کیا گیا۔افغانستان کرکٹ ٹیم نے شروع میں 38 پر 3 اور 55 رنزپر 4 وکٹ کھونے کے بعد آخری 4 اوورز میں 60 کے قریب اسکور بنائے۔نجیب اللہ زردان نے24 بالز پر 50 رنزکی اننگ کھیلی۔آخر میں راشد خان نے10 بالز پر 31 اسکور کی جارحانہ اننگ کھیلی۔گریتھ ڈینلی نے33 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔
جواب میں آئرلینڈ نے پہلی ہی اوور میں 14 اسکور بٹور کر اپنے عزائم واضح کردیئے۔پھر یہی نہیں بلکہ دوسرے اوور کی پہلی 3 بالز پر 14 رنز مزید بٹورکر 9 بالز پر مجموعہ 28کردیا۔
اس کے بعد ایسی لائن لگی کہ آئرش ٹیم ہارگئی ۔وکٹوں کی لائن نے سنبھلنے نہ دیا۔28 رنز کے آغاز کے بعد پوری ٹیم پورے 11 اوورز میں 105 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔جارج ڈوکریل 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔فرید احمد نے 3،نوین الحق اور راشد خان نے 2،2 وکٹیں لیں۔
یوں افغانستان نے 2-2سے سیریز برابر کرکے فیصلہ کن جنگ کے لئے 5 ویں میچ کو لازمی بنادیا ۔