| | | | | | |

افغان کھلاڑی پھوٹ پھوٹ کرروپڑے،بھارت اور افغانستان میں ماتم

دبئی،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

افغان کھلاڑی پھوٹ پھوٹ کرروپڑے،بھارت اور افغانستان میں ماتم۔پاکستان بھارت سے زیادہ پاکستان،افغانستان میں گرما گرمی،بحث،تیزی اور سنسنی خیزی،ایسا لگا کہ یہ 2 روایتی حریف ہوںافغان کھلاڑی پھوٹ پھوٹ کر رودیئے،ایسے روئے کہ دنیا دیکھتی رہ گئی۔

افغانستان ٹیم پاکستان کے خلاف جیت کے قریب آگئی تھی،اس وقت تو اور زیادہ جب اس نے 9 ویں وکٹ بھی ڑادی۔اب پاکستان  12 رنزکی دوری پر تھا۔کوئی کمال بیٹر نہ تھا لیکن نسیم شاہ نے فضل  حق فاروقی کے اوور میں 2 چھکے جڑدیئے جو 3 اوورز میں 19 رنز دے کر 3 وکٹ لے کر کامیاب ترین تھے۔

ایشیا کپ 2022 کا سب سے سنسنی خیز میچ،شاہ کی نسیم افغانستان کو اڑاگئی،فائنل کنفرم

نسیم شاہ نے چھکےجڑے تو متعدد افغان فیلڈر پھوٹ پھوٹ کر رودیئے،اس موقع پر پاکستانی کھلاڑیوں نے بعد میں جاکر ان کو گلے لگایا اور تسلی دی۔

شارجہ اسٹینڈ میں موجود افغان مداح خواتین بھی پھوٹ پھوٹ کر رودیں،ایک عجب سماں تھا،ادھر پاکستان کی جیت کے ساتھ ہی بھارت اور افغانستان می اداسی اور مایوسی چھاگئی،اس لئےکہ بھارت کا مبہم سا چانس بھی ختم ہوا۔مزکورہ دونوں ٹیمیں ایشیا کپ فائنل سے باہر ہوگئیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *