گال،کرک اگین رپورٹ
امام الحق کا ناقابل یقین آئوٹ،کیریئر میں پہلی بار ایسا شکار،براڈ کاسٹرز کا کمال۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوہنر امام الحق ایسا آئوٹ ہوئے،جوٹیسٹ کیریئر میں کبھی نہیں ہوئے تھے اور ایسے آئوٹ دیئے گئے،وہ سوچ بھی نہیں سکتے تھے،تھرڈ امپائر روڈ ٹکر نے کہیں نہ کہیں سے ٹھوس ثبوت نکال ہی لئے،یہ ایک عجیب و غریب آئوٹ تھا لیکن قریب آئوٹ ہی تھا،اس میں بیٹر کی تھوڑی غلطی ضرور تھی۔
کھانے کے وقفہ کے بعد بھی پاکستانی پیئر بڑے ہدف کے تعاقب میں پراعتماد تھا ،یہی وجہ ہے کہ 29 ویں اوور تک اسکور87 ہوگیا تھا۔امام الحق اور عبداللہ شفیق کسی دبائو میں نہ تھے لیکن اسپنر مینڈس کی ایک بال آف اسٹمپ سے باہر تھی،امام نے اسے اپنی جگہ کھڑے کھیلنے کی کوشش کی،بال ان کے بیٹ سے بہت دور ہوتے وکٹ کیپر تک گئی،امام کا ایک پائوں ایک فٹ کے قریب کریز کے اندر ہی تھا لیکن وکٹ کیپر ڈکویلا نے نگاہیں ان کے پائوں پر ہی رکھیں،یکدم انہوں نے بیلز گراکر اسٹمپ آئوٹ کی اپیل کردی۔
چندی مل محروم،سری لنکا کی سنچری مکمل،ہدف کے تعاقب میں شفیق کو امپائرسے چانس
تھرڈ امپائر کا ابتدائی تبصرہ یہی تھا کہ نہیں علم ہورہا ہے کہ پائوں زمین سے اٹھا ہے یا نہیں،میں فیصلہ نہیں دے سکتا لیکن میزبان ملک کے براڈ کاسٹرز نے ایسی فوٹیج نکال دیں کہ صاف دکھائی دیتا تھا کہ امام کا پائوں معمولی ترین فاصلہ سے زمین کے اوپر فضا مین تھا،بیلز بھی اسی وقت گری تھیں،چنانچہ انہیں اسٹمپ آئوٹ قرار دیا گیا،سری لنکن خوشی سےا چھل رہے تھے ،امام ناقابل یقین حالات میں پویلین لوٹے،کیرئر میں پہلی بار اسٹمپ ہونے والے امام الحق نے 73 بالز پر 35 اسکور کئے،پاکستان نے 342 رنزکے تعاقب میں 1 وکٹ پر92 رنزبنالئے تھے،عبد اللہ شفیق ہاف سنچری مکمل کرکے 51 کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔