دبئی،کرک اگین رپورٹ
image source Twitter
ایشیا کپ انڈر 19 ٹورنامنٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے،اس کے ساتھ ہی ایونٹ کے ناک آئوٹ میچز کا شیڈول بھی سیٹ ہوگیا ہے۔یہ تو پہلے ہی واضح تھا کہ پاکستان،بھارت گروپ اے اور بنگلہ دیش ،سری لنکا گروپ بی سے پہنچ گئے ہیں۔
منگل کو سری لنکا،بنگلہ دیش میچ سے نتیجہ نکلنا تھا کہ کون نمبر ایک ہوگا۔یہ میچ شروع ہوا۔بنگلہ دیش نے 32 اوورز میں 4 وکٹ پر 130 اسکور بنائے تھے کہ آفیشلز میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر میچ ختم کردیا گیا،اس طرح دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا۔
بنگلہ دیش اور سری لنکا کے 5،5 پوائنٹس ہی بنے لیکن نیٹ رن ریٹ میں بہتری کے باعث بنگلہ دیش گروپ بی میں پہلے،سری لنکا دوسرے نمبر پرقرار پایا۔
اس طرح اب سیمی فائنلز کے لئے گروپ اے کی اول،گروپ 2 کی دوسری،اسی طرح دوسرے سیمی فائنل کے لئے گروپ اے کی دوسری،گروپ بی کی پہلی ٹیم مدمقابل ہونگے۔
پہلا سیمی فائنل دبئی میں ہوگا۔30 دسمبر کو پاکستان اور سری لنکا کھیلیں گے۔
دوسرا سیمی فائنل شارجہ میں ہوگا۔بھارت اور بنگلہ دیش مدمقابل ہونگے۔
ایونٹ کی بقا کووڈ ٹیسٹ کے کلیئرنس سے مشروط ہے،التواکی آپشنز موجود ہیں۔