| | |

انڈر 19 ایشیا کپ،پاکستان کو بھارت نے گرتے پڑتے اچھا ہدف دے دیا

 

دبئی۔کرک اگین

پاکستان نے بھارت کے خلاف بڑا ایڈوانٹیج گنوادیا۔ایشیا کپ انڈر 19 میچ میں اس کی ٹاپ آرڈر جلد اڑانے کے بعد بھی 200 سے زائد اسکور کا پھٹا لگوادیا۔اس کے بعد اب جیتنے کے امکانات کم ہوگئے ہیں۔

دبئی میں جاری ایشیا کپ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔یہ بظاہر درست رہا۔ذیشان کی عمدہ گیند بازی کی وجہ سے اس کی 3 وکٹیں 14 پر ہی پویلین چلی گئیں۔اس وقت پر ہارنر سنگھ نے 46 اور راج باوا نے 25 کے ساتھ مزاحمت کی۔پاکستان نے دونوں کو 100 سے پہلے آئوٹ کرکے واپسی کرلی۔اس کے بعد ایک بار پھر بھارت نے واپسی کرلی۔اس کا سہرا اردھایا یادھیو کے سر رہا۔انہوں نے 50 کی اننگز کھیلی۔ہنگرکیکر نے 10 ویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے 33 کرکے پاکستان کے لئے مشکلات کھڑی کردیں۔

بھارت کی ٹیم ایک اوور قبل 237 رنز پر آؤٹ ہوئی۔ذیشان ضمیر نے 60 رنز دے کر 5 وکٹیں لیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *