دبئی،کرک اگین رپورٹ
Image by Twitter
انڈر 19 ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کرکٹ کی پرانی پہچان کی یاد تازہ آگئی،نوجوان بائولرز نے لنکا ایسی گرائی ہے کہ وہ دوبارہ اٹھ ہی نہ سکی۔ٹاپ آرڈر سمیت مڈل آرڈر کے پرخچے اڑادیئے ہیں۔ناک آئوٹ میچ یکطرفہ رخ اختیار کرتا جارہا ہے۔
دبئی میں جاری پہلے سیمی فائنل میں پاکستان ٹاس ہارگیا تھا،سری لنکن کیمپ وکٹ کو پڑھنے میں بری طرح ناکام رہا۔اننگ کے شروع ہوتے ہی اس کی وکٹیں خزاں رسیدہ پتوں کی طرح گرنے لگیں۔65 رنز کے قلیل مجموعہ پر اس کے 7 کھلاڑی آئوٹ ہوچکے تھے۔5 رنزکے اضافہ سے 8 ویں وکٹ بھی گر گئی۔اب تک انجالا باندرا 13 اسکور کے ساتھ نمایاں تھے۔
گرین کیپس کے نوجوان بائولر ذیشان ضمیر نے 10 اوورز پورے کرڈالے تھے،انہوں نے صرف 32 رنز دے کر 4 کھلاڑی آئوٹ کئے ۔احمد خان اور اویس علی نے 2،2 وکٹیں لیں۔
سری لنکا نے 26 اوورز میں 89 اسکور بنائے تھے اور اس کے 8 کھلاڑی آئوٹ ہوچکے تھے۔
ادھر شارجہ میں بھارت اور بنگلہ دیش کا دوسرا سیمی فائنل بھی جاری ہے۔بھارتی ٹیم کی اننگ کا 33 واں اوور جاری تھا۔4 وکٹ کھوکر اس نے121 اسکور بنالئے تھے۔