ٹرینیڈاڈ،کرک اگین رپورٹ
انڈر 19 ورلڈ کپ میں افغانستان نے اپنی بایولنگ کے ساتھ پاکستان کو قابو کرلیا،کرک اگین نے گزشتہ رات لکھا تھا کہ ورلڈ کپ کا یہ اہم میچ ہے،گروپ سی کے اس کائونٹر کی فاتح ٹیم کے کوارٹر میں پہنچنے کے امکانات زیادہ ہوجائیں گے۔ساتھ یہ بھی لکھا تھا کہ ٹاس کا کردار اہم ہوگا،اہم جملہ یہ تھا کہ افغانستان اپنی بائولنگ پر انحصار کرے گا،وہ اس میں مضبوط ہے،پاکستان کو اپنی بیٹنگ بہتر کرنا ہوگی،۔پھر وہی ہوا جو سینئرز کیا کرتے ہیں۔
انڈر 19 ورلڈ کپ ،آج پاکستان اور افغانستان کا فیصلہ کن میچ،مزید 2 مقابلے
پاکستان کی اسی انڈر 19 ٹیم جس نے 2 روز قبل زمبابوے کے خلاف 300 سے زائد اسکور کئے تھے،وہ آج اپنی اصل بیٹنگ بھول گئے۔ٹیم 9 وکٹ پر صرف 239 ہی اسکور کرسکی۔عبد الفصیح 68 کرکے ٹاپ اسکورر رہے۔محمد شہزاد نے 43،صداقت 42اور کپتان قاسم اکرم38 کرکے نمایاں رہے۔اس بار حسیب اللہ خان 2 اور عرفان خان 4 ہی رنزکرسکے۔
افغانستان کی جانب اظہار الحق نوید نے41 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔نوید زردان اور نور احمد نے 2،2 آئوٹ کئے۔افغانستان نے بناکسی نقصان کے 7 اوورز میں 21 اسکور کا رنزکا آغاز لے لیا ہے۔