باسیٹری،کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کووڈ اٹیک کے باوجود جاری ہے،بھارت کے 6 کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود اس نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کھیلے گئے میچ میں آئر لینڈ کو174 اسکور سے ہرادیا۔فاتح ٹیم کے 307 رنزکے جواب میں آئرش ٹیم 39 اوورز میں صرف 133 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔گروپ بی کا یہ میچ ٹاروبا میں کھیلا گیا تھا۔
بسیٹری میں گروپ ڈی کا میچ آسٹریلیا نے سکاٹ لینڈ کے خلاف 7 وکٹ سے جیت لیا ہے۔سکاٹش ٹیم 236 رنزہی بناپائی تھی،آسٹریلین نے ہدف 40 ویں اوورمیں 3 وکٹ پر مکمل کردیا۔
انڈر 19 ورلڈ کپ،افغانستان کا فاتحانہ آغاز،بدھ کو 2 اہم ترین میچز شیڈول
ورلڈ کپ کوارٹر فائنل کے لئے یہاں دلچسپ صورتحال ہے،سکاٹ لینڈ 3 میچز مکمل کرچکا،فائنل 8 ٹیمز سے آئوٹ ہوگیا ہے۔آسٹریلیا کے 3 میچز مکمل ہوگئے ہیں۔اس کے 4 پوائنٹس ہیں۔سری لنکا کے بھی 4 پوائنٹس ہیں،اس کا ایک میچ ویسٹ انڈیز سے باقی ہے۔ویسٹ انڈیز کے بھی آخری باقی میچ کے ساتھ 2 پوائنٹس رکھتا ہے،اس گروپ سے اب یہ 3ا میدوار ہیں،ان میں آسٹریلیا ،سری لنکا اور ویسٹ انڈیز ہیں۔گروپ کا آخری میچ ویسٹ انڈیز اور سری لنکا نے کھیلنا ہے۔سری لنکا جیتا تو آسٹریلیا کے ساتھ کوارٹر فائنل میں ہوگا۔ویسٹ انڈیز کی جیت کی صورت میں تینوں ٹیموں آسٹریلیا،سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے پوائنٹس برابر ہوجائیں گے۔اس وقت تک نیٹ رن ریٹ میں سری لنکا پہلے،ویسٹ انڈیز دوسرے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر ہے۔
ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کا ناک آئوٹ میچ کل 21 جنوری کو کھیلا جائے گا،آسٹریلیا کے باہر ہونے کے معمولی چانسز کچھ یوں ہیں کہ سری لنکا ویسٹ انڈیز سے ایک خاص مارجن سے ہارے تو سری لنکا اورویسٹ انڈیز کو کوارٹر فائنل کا ٹکٹ ملے گا۔آسٹریلیا باہر ہوگا،اس کے امکانات کم ہیں۔